ایم اے سلام
ایکٹر عمران ہاشمی اس وقت اپنی آنے والی فلم ”چہرے“ کے آخری شیڈول کی شوٹنگ کے لئے دلی میں ہے جیسا کہ دلی این سی آر پچھلے کافی دنوں سے پولیوشن کی وجہ سے خبروں میں ہے۔ اس لئے عمران نے کہا ہے کہ انہیں دلی میں شوٹنگ کرنے کے لئے ایک گیاس ماسک کی ضرورت ہے۔ عمران نے فلائٹ کے دوران اپنے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیر کی جس کے ساتھ انہوں نے لکھا چہرے کے آخری شیڈول کے لئے فلائٹ دلی اور پولینڈ پہنچنے کے لئے مجھے گیاس ماسک کی ضرورت ہے۔
دوسری ایک موٹی جیکٹ کی ضرورت رومی جعفری کے ڈائرکشن میں بن رہی چہرے امیتابھ بچن، انوکپور، ریہا چکرورتی، اور کرسٹل ڈیسوزا اہم کرداروں میں ہے۔ عمران ہاشمی کے لئے یہ فلم کافی اہمیت کی حامل ہے کیونکہ اس فلم میں عمران نے بالی ووڈ سوپر اسٹار امتیابھ بچن کے مقابل کام کیا ہے۔ یہ ایک مسٹری تھرلر فلم ہے جسے جہاں آنند پنڈت پروڈیوس کررہے ہیں۔ وہیں اس کے ڈائرکٹر رومی جعفری ہیں۔
24 اپریل 2020 کو ریلیز کی جانے والی اس فلم سے متعلق ہر دن کچھ نہ کچھ خبریں اخبارات میں شائع ہو رہی ہیں۔ عمران ہاشمی جنہوں نے سال 2004 میں مرڈر سے اپنے ایکٹنگ کیریئر کی شروعات کی مشہور فلم ڈائرکٹر مہیش بھٹ کے رشتہ میں بھانجے ہوتے ہیں ان کی اس سال چیٹ انڈیا ریلیز ہوئی لیکن کچھ خاص کامیابی حاصل نہیں ہوئی۔ عمران کو بس اب اپنی نئی فلم چہرے کا انتظار ہے جس کے لئے انہوں نے زبردست محنت کی ہے۔