ایم اے سلام
ٹی وی اسٹار شویتا تیواری کے نئے شوڈیڈ کی دلہن پر پنجابی ایکٹریس پریتی سیرونے نقل کا الزام لگایا ہے۔ پریتی کے مطابق سیریل کا کانسپٹ ان کی آنے والی فلم ”تیری میری گل بن گئی“ سے چرایا گیا ہے۔ انہوں نے معاملہ کو لیکر شو کے پروڈیوسرس کے خلاف کالی رائٹ کی خلاف ورزی کا معاملہ درج کردیا ہے۔ کافی عرصہ سے ٹی وی سے دور شویتا اس سیریل کے ذریعہ واپسی کرنے جارہی ہیں۔ پریتی کے وکیل ابھیجیت دیسائی کے مطابق فلم کے اسکرپٹ کو 2017 میں ہی آئی ایم پی پی اے سے رجسٹرڈ کیا جاچکا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ معاملہ کو لیکر جب ہمیں شو کے میکرز سے بات کی لیکن کوئی جواب نہیں ملنے کی وجہ ہمیں معاملہ درج کرانا پڑا۔ فلم کے بارے میں بات کرتے ہوئے پریتی نے بتایا کہ ان کی فلم 90 فیصدی مکمل ہوچکی ہے اور اس کے اگلے سال ریلیز کیا جائے گا جبکہ شو کی پروڈیوسر دیاسم نے پریتی کے الزامات کی تردید کی۔ دیا نے نیوز ویب سائٹ کو بتایا کہ ہم نے 2017 میں چینل کو شو کے بارے میں رجسٹرڈ کردیا تھا اور ہمارے پاس ثبوت کے طور پر اس سے متعلق ای ملیس موجود ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ کہانی کا آئیڈیا رجسٹرڈ تو نہیں کردیا ہے لیکن چینل کو اس کے بارے میں بہت پہلے ہی بتادیا گیا تھا حالانکہ اس پر پریتی نے کہا کہ یہ سچ نہیں ہے اگر دیا کے پاس میرے معاملہ سے جڑے ثبوت ہیں تو انہیں ہمیں دکھائیں۔ شویتا تیواری کافی دنوں سے چھوٹے پردے سے دور ہیں۔ اب جبکہ وہ اس سیریل کو لیکر چھوٹے پردے پر آنے کو تیار تھیں تو ان کا یہ سیریل بھی تنازعہ کاشکار ہو چکا ہے دیکھنا یہ ہے کہ اب آگے آگے کیا ہوتا ہے۔