اےم اے سلام
کنگنا رناوت ان دنوں تمل ناڈو کی سابق چیف منسٹر جیہ للیتا بائیوپک کو لیکر سرخیوں میں ہے۔ یہ فلم کافی عرصہ سے خبروں میں ہے۔ کنگنا فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہے حال ہی میں فلم سے کنگنا کا پہلا لک سامنے آیا ہے۔ اسی کے ساتھ فلم کا ایک ویڈیو بھی وائرل ہو رہا ہے جس میں کنگنا کے لک کی کچھ جھلکیاں مل رہی ہیں۔ فلم کے پہلے لک میں جیہ للیتا کے رول میں کنگنا نظر آرہی ہیں۔
وہ گرین آوٹ فٹ میں ہے۔ فوٹو شیر کرتے ہوئے بتایا گیا جیہ للیتا بائیوپک کی پہلی جھلک ”تھلائی وی“ کے رول میں کنگنا رناوت جیہ للیتا دکھائی دے رہی ہیں۔ یہ فلم 26 جون 2020 کو ریلیز ہوگی اسی کے ساتھ ایک ویڈیو بھی شیر کیا گیا ہے جس میں جیہ للیتا کی زندگی کے دو الگ الگ چہرے دکھائے گئے ہیں۔ پہلا ان کا ابتدائی دور جب وہ ایکٹریس تھیں۔
دوسرا جب انہوں نے اپنے سیاسی سفر کی شروعات کی تھی۔ ابتدا میں کنگنا کے لک کو ملے جلے تاثرات مل رہے ہیں۔ کچھ لوگ ان کے اس لک کے لئے ٹرول بھی کررہے ہیں اور ایک شخص نے کہا ایسا لگ رہا ہے کسی مجسمہ کو کھڑا کردیا گیا ہے۔ ایک اور شخص نے لکھا کہ ہمیں اماں جیہ للیتا کے لئے دکھ ہو رہا ہے۔ یہ ان کی بے عزتی ہے جہاں ایک طرف کنگنا کے لک کی برائی ہو رہی ہے۔ وہیں دوسری طرف کچھ لوگوں کو کنگنا کا یہ روپ پسند آرہا ہے۔ ایک شخص نے کہا کہ اس فلم کے لئے کنگنا پرفیکٹ ہے ایک نے کہا کہ کنگنا کا یہ ٹرنسفارمیشن لاجواب ہے لیکن اصلیت تو فلم کی ریلیز کے بعد ہی پتہ چلیگی۔