ایم اے سلام
نیویارک میں 11 ماہ تک علاج کروانے کے بعد رشی کپور اب ہندوستان واپس ہوچکے ہیں۔ اور کام میں بھی مصروف ہوچکے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے یہ خوشخبری دی ہے کہ جلد ہی ان کی ریئل لائف ہیروئین نیتو کپور کی جوڑی ایک بار پھر سے بڑے پردے پر دکھائی دیں گی۔ انہوں نے بتایا کہ اپنی پتنی نیتو کپور کے ساتھ وہ جس میں فلم دیکھے جائیں گے ۔
یہ چار سال پہلے آئی بنگالی فلم ”ویلا شوشے“ کا ہندی ری میک ہوگی۔ اس فلم کے بارے میں بتاتے ہوئے رشی کپور ے کہا کہ اس کی کہانی بہت ہی دلچسپ ہے۔ شادی کے 40 سال گذرنے کے بعد ایک شخص اپنی بیوی سے طلاق چاہتا ہے۔ اس کے پیچھے کیا وجہ ہے یہ فلم میں بتایا گیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اس فلم کی شوٹنگ کا جلد ہی آغاز ہوگا۔ بتادیں کہ رشی کپور اور نیتو سنگھ نے پہلی بار 45 سال پہلے یعنی 1974 میں آئی فلم ”زہریلا انسان“ میں ایک ساتھ کام کیا تھا۔
اس کے بعد ان کی ایک ساتھ والی فلموں میں کھیل کھیل میں، رفوچکر، زندہ دل، کبھی کبھی، امر اکبر انتھونی، دوسرا آدمی، انجانے، پتی پتنی اور وہ (مہمان رول فلم کے ایک گیت میں تھے) دنیا میری جیب میں، جھوٹا کہیں کا، دھن دولت ان کی ایک ساتھ والی آخری فلم تھی اس کے بعد ان دونوں نے 29 سال تک ساتھ کام نہیں کیا۔ اس کے بعد ان دونوں کی ”لو آجکل“ رشی کپور تو تھے (نیتو سنگھ کا اس میں مہمان رول تھا) ”دودونی چار، جب تک ہے جان (رشی نیتو مہمان رول میں تھے) سال 2013 میں یہ دونوں اپنے بیٹے رنبیر کپور کے ساتھ دیکھے گئے تھے۔