ایم اے سلام
بگ باس 13 کانٹنٹ عاصم ریاض اپنے لک کی وجہ اکثر سوشیل میڈیا پر سرخیوں میں رہتے ہیں اس کے علاوہ عاصم شو میں کئی بار شرٹ لیس بھی نظر آئے جسے ان کے فائنس نے خوب پسند بھی کیا ہے اور بالی ووڈ کے سوپر اسٹار سلمان خان بھی عاصم ریاض کی باڈی کی تعریف کرچکے ہیں۔ عاصم ریاض کے چاہنے والوں کے لئے خوشخبری ہے۔ عاصم ریاض نے 50 سیکسیٹ ایشن مین کی فہرست میں جگہ بنالی ہے۔
عاصم اس فہرست میں 24 ویں مقام پر ہے جبکہ اس فہرست میں ٹاپ پر بالی ووڈ ایکٹر ریتک روشن ہے۔ یہ عاصم کے فائنس کے لئے بہت بڑی خوشخبری ہے کیونکہ وہ یوکے سے شائع ہونے والے آئی نیوز پیپر میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ عاصم کی انٹری سیدھے 24 ویں مقام پر ہوئی ہے جسے نظر انداز نہیں کیا جاسکتا یہ بہت بڑی بات ہے۔
عاصم ریاض کو بگ باس کے اس سیزن میں کلرس چینل اور بگ باس کے دیکھنے والوں کی جانب سے زبردست ووٹنگ بھی ہو رہی ہے۔ سیزن کے جملہ کانٹنٹس میں ووٹنگ کے اعتبار سے عاصم ریاض فی الحال دوسرے نمبر پر چل رہے ہیں۔ ایسے میں پہلے نمبر پر سدھارتھ شکلا کو بتایا جارہا ہے اور تیسرے نمبر پر شہناز کورگل ہیں۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ سدھارتھ کی گھر میں عدم موجودگی کے باعث عاصم ریاض فہرست میں اور آگے کا اپوزیشن پانے میں کامیاب ہوتے ہیں یا نہیں ویسے عاصم ریاض فینالے تک تو کسی نہ کسی طرح پہنچے ہی جائیں گے۔