ایم اے سلام

تارک مہتہ کا الٹا چشمہ ایک لمبے وقت سے ناظرین کو تفریح فراہم کررہا ہے فائنس کو کافی وقت سے شو میں دیا بین کا انتظار بھی رہا کیونکہ کافی وقت سے شو سے دیا بین ندارد ہے اب فائنس کا انتظار ختم ہو رہا ہے کیونکہ شو کی دیا بین یعنی دشا وکانی ایک بار پھر سے شو میں اپنی واپسی کررہی ہیں۔ دیا 2017 سے شو میں نہیں دکھائی دی ہیں۔ میٹرنٹی رخصت پر جانے کے بعد سے وہ شو میں واپس نہیں آئیں۔ دشا کے شو میں واپس آنے کی خبریں کئی بار آچکی ہیں لیکن فائنس کو لے کر مایوسی ہی ہاتھ لگی ہے۔

 اب ایک بار پھر سے تارک مہتہ میں دشا کی واپسی کی خبریں زوروں پر ہے۔ خبر ہے کہ دشا وکانی کی غیر موجودگی سے شو کی ٹی آر پی پرکافی اثر پڑ رہا ہے۔ دشا وکانی کی شو میں آمد کی اطلاع کے ساتھ ہی اس شو کے ناظرین کو اس بات کا اندازہ ہونے لگا تھا کہ دیا بین اب دسہرہ یا دیپاولی کے موقع پر شو میں واپس آجائیں گی لیکن ایسا نہیں ہو پایا پروڈیوسر اسیت سین مودی سے ان کی بات چیت کے بارے میں بھی خبریں آئی تھیں کہ شو کے میکرز نے ان کی شرائط بھی مان لی ہیں -

ایسی کیا بات ہے کہ دیابین اس شو میں واپسی کے لئے تاخیر کررہی ہیں لیکن اس شو کے ذرائع ابھی بھی ہی کہہ رہے ہیں کہ دیا بین کی بہت جلد شو میں واپسی ہونے والی ہے۔ شو کے میکرز بھی اس بات سے بخوبی واقف ہیں کہ دیا بین اور جیٹھا لال شو کے اہم ستون ہیں اور اگر شو میں دیا بین کی واپسی نہیں ہوئی ہے تو اس کی ٹی آر پی اور بھی گھٹ سکتی ہے۔

 

 

 

 

Find out more: