ایم اے سلام
اداکار شری رام لاگو کا 17 دسمبر کو دیہانت ہوگیا وہ 92 سال کے تھے۔ ان کا انتقال پونے کے دینا ناتھ منگیشکر ہاسپٹلمیں ہوا۔ وہ طویل عرصہ سے بیمار تھے ان کے انتقال پر فلمی دنیا کی کئی نامور ہستیوں کے علاوہ سیاسی شخصیتوں نے بھی بڑے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ بتاتے چلیں کہ شری رام لاگو نے نہ صرف فلموں میں کام کیا بلکہ وہ مرہٹی فلموں کا حصہ رہے۔
اس کے علاوہ وہ مرہٹی تھیٹر سے بھی جڑے رہے سری رام نے ہیرا پھیری، گھر وندہ منزل، تھوڑی سی بے وفائی، لاوارث، شریمان شریمتی، ودھانا صدمہ، انصاف کی پکار، سرگم جیسی فلموں میں کام کیا۔ شری رام لاگو کو کئی دفعہ اعزازات سے نوازا گیا۔ انہوں نے گھر وندہ فلم کے لئے بہترین معاون اداکار کا فلم فیر ایوارڈ حاصل کیا۔ اس کے علاوہ سال 1997 میں انہیں کالید اس اعزاز اور سال 2010 میں انہیں سنگیت ناٹک اکیڈیمی کے فیلوشپ ایوارڈ سے نوازا گیا۔
بھلے ہی یہ بے مثال شخصیت عوام کے درمیان نہیں رہی مگر یہ اپنی شاندار اداکاری کی وجہ سے ہمیشہ یاد کیا جاتا رہے گا۔ بطور ایکٹریس ایکٹر شری رام لاگو نے اپنی بہترین اداکاری کے نقش چھوڑے ہیں۔ فلموں میں اکثر انہیں ٹریجڈی کرداروں کے لئے یاد کیا جاتا رہے گا۔ وہ ایک غریب زمانے کے ستارے ہوئے بیماری سے جوجھ رہے فرد کے علاوہ چند فلموں میں انہوں نے اصول پسند پولیس آفیسر کے کردار بھی نبھائے ہیں۔ بہرحال شری رام لاگو کو 80 اور 90 کے دہے کے ادکار کے طور پر جانا جاسکتا ہے وہ ان دنوں فلموں میں کافی مصروف تھے۔