ایم اے سلام
بالی ووڈکے ٹریچڈی کنگ دلیپ کمار کی پچھلے ہفتہ 97 ویں سالگرہ تھی۔ اس موقع پر ان کے مداح بھی دلیپ کمار کو زبردست مبارکبادیاں دے رہے ہیں۔ ایسے میں دلیپ کمار نے اپنے چاہنے والوں کا شکریہ ادا کرنے کے لئے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیر کیا ہے۔ اتناہی نہیں اپنی ایک تصویر شیر کی ہے۔ دلیپ کمار صاحب نے فوٹو شیر کرتے ہوئے فائنس کے لئے لکھا ہے کہ 97 ویں سالگرہ پر کالس اور پیغامات آرہے ہیں۔
واضح ہو کہ دلیپ صاحب 11 دسمبر 1922 کو پشاور پاکستان میں پیدا ہوئے تھے اور ان کا اصلی نام یوسف خان ہے۔ کئی سوپر ہٹ فلموں میں کام کرنے والے دلیپ کمار کی زندگی میں ایک وقت ایسا بھی تھا جب کینٹن میں وہ کام کرنے لگے اور بعد میں خود کی ایک کینٹن کھولی تھی۔ فلموں میں آنے سے پہلے انہوں نے دیویکا رانی کے کہنے پر اپنا نام بدل کر دلیپ کمار رکھ لیا تھا۔ دلیپ کمار نے 1944 میں فلم جوار بھاٹا سے اپنا ایکٹنگ کیریئر شروع کیا۔
دلیپ کمار اپنی زندگی کی 97 ویں بہاریں دیکھ چکے ہیں۔ یہ اور بات ہے کہ دلیپ صاحب عمر کے چلتے کافی کمزور ہوچکے ہیں اور ان کی یادداشت بھی ان کا ساتھ نہیں دے رہی ہے لیکن ان کی موجودگی ہی اہمیت کی حامل ہے۔ ساری فلم انڈسٹری کو اس بات کا فخر ہے کہ دلیپ صاحب ہمارے درمیان موجود ہے یہاں اس بات کا ذکر ضروری ہوگا کہ دلیپ صاحب کی بنتی بگڑتی طبعیت کے درمیان ان کی اہلیہ سائرہ بانو لگاتار ان کی خدمت میں رات دن مصروف ہے۔ دلیپ صاحب کے فائنس ان کی درازی عمر کی دعا کرتے ہیں۔