ایم اے سلام

دیپیکا پڈوکون کی توقعات سے بھرپور فلم ”چھپاک“ کا ٹریلر ریلیز ہوگیا ہے۔ اس فلم کی فائنس کے ساتھ ہی ساتھ کئی بالی ووڈ ستاروں نے بھی سراہنا کی ہے۔ حال ہی میں بالی ووڈ سوپر اسٹار عامر خان نے بھی اس فلم کی تعریف کی ہے۔ کئی فائنس نے بھی اس فلم کے ٹریلر کو شاندار بتایا ہے۔ دیپیکا ٹریلر لانچ کے دوران جذباتی بھی ہوگئی تھیں۔ ایک ایسڈ اٹیک کی کہانی کہتی اس فلم میں دیپیکا نے مالتی کا کردار نبھایا ہے۔ اس فلم میں ان کے ساتھ وکرانت بھی نظر آنے والے ہیں۔ عامر خان نے اس فلم کے ٹریلر کی تعریف کرتے ہوئے ٹوئٹر پر لکھا ٹریلر بہترین ہے اور یہ بیحد اہم فلم ہے۔

 میری نیک خواہشات میگھنا، دیپیکا، وکرانت کے ساتھ ہے۔ بتاتے چلیں کہ اس فلم کا شائقین کافی وقت سے انتظار کررہے تھے۔ پدماوت کے بعد دیپیکا کی یہ پہلی فلم ہوگی جس میں وہ لیڈ رول کرنے جارہی ہیں۔ پدماوت میں وہ رنویر سنگھ اور شاہد کپور کے ساتھ نظر آئی تھیں وہیں اس فلم میں وہ وکرانت کے ساتھ کام کررہی ہیں۔ دیپیکا کی آنے والی فلموں کی بات کریں تو وہ شوہر رنویر سنگھ کی فلم 83 میں بھی نظر آئیں گی۔ فلم میں وہ کپل دیو کی پتنی کا کردار نبھاتی نظر آئیں گی۔

دیپیکا پڈوکون کی اس فلم کو سب کی طرف سے سراہنا مل رہی ہے۔ اس فلم میں کام کرنا اپنا کردار نبھانا واقعی دیپیکا کے لئے ایک چیلنج سے کم نہیں یہ سال 2005 میں نئی دلی میں پیش آئے۔ ایک سچے واقعہ پر بن رہی فلم ہے جس میں ایک لڑکی پرتیزاب پھینکا گیا تھا جس کی وجہ اس لڑکی کا چہرہ بری طرح جھلس گیا تھا لیکن اس لڑکی نے ہمت نہیں ہاری بلکہ اس نے پوری پوری خود اعتمادی کے ساتھ اپنی نئی زندگی کی شروعات کی اور ایک مثال بن گئی۔

 

 

 

 

Find out more: