ایم اے سلام
رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کا رشتہ کسی سے چھپا نہیں ہے۔ دونوں کے عشق کے چرچے ایک لمبے عرصہ سے سرخیوں میں ہے۔ یہ جوڑا اکثر ساتھ میں ہی نظر آتا ہے۔ ایسے میں دونوں کی شادی کی خبریں آنے لگی ہیں۔ اب ایک نئی خبر سامنے آئی ہے وہ یہ کہ رنبیر اور عالیہ نئے سال یعنی 2020 میں شادی کرنے جارہے ہیں۔ اتنا ہی نہیں کہا جارہا ہے کہ رنبیر عالیہ نے اپنے کام سے شادی کے لے ایک مہینے کی چھٹی بھی لے لی ہے۔
ذرائع کے مطابق رنبیر عالیہ ہندوستان میں ہی شادی کریں گے۔ دونوں ملک کے سب سے خوبصورت جگہوں پر سے ایک کشمیر میں اپنے ڈسٹنشن ویڈنگ کی تیاری میں ہے۔ سبھی کو پتہ ہے کہ کشمیر کو دنیا کی جنت کہا جاتا ہے۔ عالیہ کو کشمیر فلم راضی کی شوٹنگ سے ہی کافی پسند آگیا تھا حالانکہ شادی کی خبروں کو عالیہ اور رنبیر افواہ کہہ چکے ہیں۔ ساتھ ہی دونوں کے افراد خاندان اس شادی کے لئے راضی ہوچکے ہیں۔
عالیہ اکثر رنبیر کے افراد کے ساتھ بھی نظر آتی ہیں۔ عالیہ رنبیر پہلی بار فلم ”برہمااستر“ میں ساتھ نظر آئیں گے۔ یہ فلم اگلے سال گرمیوں میں ریلیز ہونے والی ہے۔ ڈائرکٹر ایان مکرجی اور میکر کرن جوہر نے صاف کہہ دیا ہے کہ وہ فلم میں ایفیکٹس ڈالنے کا پورا کام گرما 2020 تک مکمل نہیں کرسکیں گے۔