ایم اے سلام
سشانت سنگھ کی فلم کیدرناتھ لوگوں کے دلوں میں اتر گئی تھی۔ فلم نے کئی سارے ایوارڈز جیتے بلکہ لوگوں کو سشانت اور سارا کا رول بھی پسند آیا وہیں اب جلد ہی سشانت سنگھ راجپوت نٹ فلکس پر آنے والی فلم ”ڈرائیو“ کی تیاری میں مصروف ہیں۔ فلم تھیٹر میں نہیں بلکہ نٹ فلکس پر ریلیز ہوگی۔ بتایا یہ بھی جارہا ہے کہ اس کی وجہ سشانت سنگھ کا برہنہ سین ہے۔
جیکلین فرنانڈیز کے مقابل اس فلم میں سشانت سنگھ راجپوت ہوں گے۔ رپورٹ کی مانیں تو سشانت سنگھ راجپوت اس فلم میں ایک برہنہ سین دیں گے۔ اگر ایسا ہوا تو سنٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفکیشن کی جانب سے فلم کے سین پر احتراز جتائی جاسکتی ہے۔ اسی پریشانی سے بچنے کے لئے میکرز نے فلم کو نٹ فکس پر رےلےز کرنے کا ڈےزائن لیا ہے۔ رپورٹس کی مانیں تو اس سال سمینا گھروں میں ریلیز ہوئی فلم کلنک اور اسٹوڈنٹ آف دا ایئر 2 کے فلاپ ہونے کے بعد میکرز کسی بھی طرح کا رسک نہیں لے سکتے۔ اس لئے اس نئی فلم کو نٹ فلکس پر ریلیز کرنے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔
سشانت اور جیکلین پہلی بار ساتھ نظر آئیں گے وہیں اپنے اس سین کو لیکر سشانت سنگھ راجپوت نے دیئے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ یہ ایک پورا سین نہیں ہے جیسے کے اسے بنایا گیا ہے۔ اس کے بجائے یہ ایک خواب کی طرح ہے کچھ ویسا ہی جیسا بالی ووڈ فلم ڈیڈ فل میں دیکھا گیا ہے۔ یہ پوری طرح سے نیوڈ سین نہیں ہے جیسا کئی ایکٹرس فلموں میں کرچکے ہیں۔