ایم اے سلام
شلپا شیٹی بھلے ہی فلمی پردے سے دور ہو لیکن وہ اپنی زبردست فٹنس کے لئے ہمیشہ سرخیوں میں بنی رہتی ہیں۔ شلپا اپنی ہیلتھ کیفے کے ذریعہ ایک بڑا نام بھی بن گئیں ہیں۔ ہیلتھ پروڈکٹس برائٹس کے لئے بھی وہ برانڈ ایمبیسڈر کے لئے پہلی پسند رہتی ہیں خبر ہے کہ حال ہی میں ایک ایورویدک کمپنی نے سلینمگ کاریڈ آفر کیا تھا جس کے لئے انہیں 10 کروڑ افر ہوئے تھے لیکن شلپا نے ایڈ کرنے سے انکار کردیا۔
شلپا ہمیشہ سے فٹنس کے لئے صحت مند اور نیچرل طریقوں کی وکالت کرتی رہی ہیں۔ اس لئے انہیں یہ آفر خرید نہیں سکا شلپا نوجوانوں کو بھی ایسی چیزوں سے دور رہنے کا مشورہ دیتی ہیں۔ اس بارے میں شلپا شیٹی کا کہنا ہے کہ میں ایسی کوئی چیز نہیں فروخت کرسکتی جس میں میں خود یقین نہیں کرتی۔ سلیمنگ پلس اور فیاٹ ڈائٹس دیتے ہوئے اس لئے لوگ ان کی طرف راغب ہو جاتے ہیں۔
حالانکہ اگر آپ اپنے روٹین اور صحیح چیزیں کھانے پر قائم رہتے ہیں۔ تو اس سے زیادہ فخر والی بات دوسری کوئی نہیں ہے۔ لانگ ٹرم میں لائف اسٹائل موڈیفکیشن زیادہ بہتر طریقہ سے کام کرتا ہے۔ شلپا شیٹی ان دنوں بالی ووڈ سے دوری بنائے ہوئے ہیں حالانکہ ایسی خبریں ہیں کہ وہ جلد ہی بالی ووڈ میں کم بیک کرسکتی ہیں۔ وہ ان دنوں ریالٹی شوز جج کرتی نظر آتی ہیں۔ شلپا آخری بار سوپر ڈانسر میں بطور جج نظر آئی تھیں۔