ایم اے سلام
بالی ووڈ ڈائرکٹر آشوتوش گواریکر کی فلم پانی پت میں ارجن کپور دمدار ایکٹنگ کرتے دکھائی دیئے۔ اپنی فلم کے علاوہ ارجن کپور ان دنوں ایکٹریس ملائکہ اروڑہ سے افیر اور شادی کی خبروں کی وجہ سے بھی سرخیوں میں بنے ہوئے ہیں۔ حال ہی میں ارجن کپور اپنی فلم پانی پت کا پرموشن کرنے ایک ایونٹ میں پہنچے تھے جہاں انہوں نے اپنی اور ملائکہ اروڑہ کی شادی پر کھل کر بات کی ہے۔ ارجن کپور سے پوچھا گیا کہ ان کی گرل فرینڈ ملائکہ اروڑہ سے شادی کاکیا پلان ہے۔
اس پر ارجن نے کہا اگر میں شادی کرتا ہوں یا کبھی بھی کرتا ہوں تو میڈیا کو ضرور بتاوں گا میری طرف سے اس میں چھپانے والی کوئی بات نہیں ہے، لیکن فی الحال میں شادی نہیں کررہا ہوں۔ ارجن کی بات سنکر تو لگتا ہے کہ اس مشہور جوڑے کی شادی کے لئے فائنس کو ایک لمبا انتظار کرنا پڑیگا۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ کچھ دنوں پہلے خبریں آئی تھیں کہ ملائکہ اور ارجن کچھ ہی مہینوں میں شادی کرنے والے ہیں۔
اس کے علاوہ ملائکہ نے بھی ایک انٹرویو کے دوران اپنی ڈریم ویڈنگ کے بارے میں بات کی تھی جس سے ان کی شادی کی خبروں کو اور پکا سمجھا جارہا تھا۔ ارجن نے کہا مجھے ایڈجسٹ کرنے میں وقت لگے گا میں پہلا ایکٹر نہیں ہوں جس کی ذاتی زندگی پرسنل نہیں ہے۔ یہ وہ قیمت ہے جسے آپ کو اسٹاڈم کے لئے چکانی پڑتی ہے میں کسی کو بھی اپنے بارے میں لکھنے سے نہیں روک سکتا کیونکہ لوگوں کو میری ذاتی زندگی کے بارے میں جاننے کی بے چینی رہتی ہے۔