ایم اے سلام

ورائٹی میگزین کے 500 انتہائی اہم ترین شخصیتوں کی عالمی میڈیا لسٹ میں ریلائنس انڈسٹریز کے صدر نشین مکیش امبانی، بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان، عامر خان کے بشمول دس ہندوستانی شامل ہیں۔ فہرست میں بالی ووڈ پروڈیوسرس آدتیہ چوپڑہ، ایکتاپور، رونی اسکرو والا اور سدھارتھ رائے کپور کو بھی فہرست میں شامل رکھا گیا ہے۔ اس کے علاوہ کشور لال ایگزیکٹیو چیرمین ایروز انٹرنیشنل اور اودے شنکر والٹ ڈزنی کمپنی APAC بھی فہرست کے اہم نام ہیں۔ ورائٹی مےگزےن نے شاہ رخ خان کے بارے مےں لکھا کہ وہ ہندوستانی سینما کے عظےم عالمی رومانٹک اسٹارس میں ایک ہے۔

 انہیں تین مرتبہ سنٹرل یوروپین بالی ووڈ ایوارڈس حاصل ہوچکے ہیں۔ اس کے علاوہ شاہ رخ خان کی پروڈکشن کمپنی ریڈ چلیز انٹرٹیمنٹ نے شوبز کے کاروبار میں اہم کردار اداکیا ہے۔ شاہ رخ کی فلم دل والے دلہنیا لے جائیں گے کو ایک ایسی مقبول عام فلم قرار دیا گیا ہے جو بناءکسی خلل کے مسلسل 24 برسوں سے دکھائی جارہی ہے جبکہ فلم ”دل سے“ پہلی ہندوستانی فلم ہے جو برطانیہ میں دکھائی جانے والی ٹاپ 10 فلموں میں شامل ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔

ورائٹی میگزین نے عامر خان کے بارے میں لکھا ہے کہ ان کی بے شمار فلمیں ہٹ ہوئی ہیں۔ میگزین نے عامر خان کو مسٹر پرفیکشنسٹ قرار دیا۔ ان کی فلم دنگل کا بطور خاص ذکر کیا گیا اور بتایا گیا کہ 2016 میں عامر خان کی اس فلم نے 310 ملین ڈالرس کا بزنس کیا۔ صرف چین میں دنگل نے 190 ملین ڈالرس کا کاروبار کیا۔ عامر خان فی الوقت لال سنگھ چڈھا جیسی فلم تیار کررہے ہیں جو 2020 میں نمائش کے لئے پیش کی جائےگی۔ ان کی فلم لگان نے بھی شاندار کامیابی حاصل کی تھی اور دنیا میں فلم لگان بہت مقبول ہوئی۔ فلم PK، 3 ایڈیٹس اور دھوم 3 نے بھی کامیابی کے جھنڈے گاڑے۔

 

 

 

Find out more: