ایم اے سلام
ٹی وی کی مشہور اداکارہ دیولینا بھٹا چارجی فی الحال علاج کے لئے بگ باس ہاوز سے دور ہے فائنس شو میں ان کی کمی محسوس کررہے ہیں ایسے میں ریالٹی شو میں دیولینا کے گیم کو آگے بڑھانے کے لئے ان کی جگہ ماسٹر مائنڈوکاس گپتا نے داخلہ لیا ہے۔ اب وکاس گپتا کا سفر بھی شو میں ختم ہونے والا ہے۔
اس سے صاف ہے کہ وکاس کے جانے سے دیولینا گھر میں واپس آنے والی ہیں وکاس کا سفر اب گھر میں کچھ ہی دنوں کا رہ گیا ہے۔ دیولینا کی طبعیت اب پہلے سے بہتر ہے یہی وجہ ہے کہ اب وہ شو میں واپس آنے کے لئے تیار ہے ۔ گذرے ایپی سوڈ میں خود وکاس گپتا نے اس بات کو کنفارم کیا ہے۔ وکاس نے مدھوریما سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ دو ہفتے کے لئے ہی گھر کے اندر آئے تھے یہ بات جان کر مدھریما کو ان کی بات پر بھروسہ ہی نہیں ہوتا ہے۔
اس کو سنکر وہ کافی اداس ہو جاتی ہیں۔ اتنا ہی نہیں مدھوریما جذباتی بھی ہو جاتی ہیں۔ وکاس نے مشورہ دیا کہ انہیں طاقتور ہوکر گیم کھیلنا چاہئے بتادیں کہ دیولینا بھٹاچاریہ کی بگ باس ہاوز میں تیسری بار انٹری ہوگی۔ اس سے پہلے دیولینا نے ایوکٹ ہونے کے بعد بطور وائلڈ کارڈ کانٹنٹ شو میں انٹری کی تھی۔