ایم اے سلام
بالی ووڈ ایکٹریس پرینکا چوپڑہ اور ان کے شوہر نک جونس نے 144 کروڑ روپے (20 ملین ڈالر) کا گھر خریدا ہے۔ یہ گھر امرےکہ کے لاس انجلس میں موجود ہے۔ ایک خبر کے مطابق نک اور ان کی پتنی پرینکا چوپڑہ نے 20 ہزار مربع فٹ کی یہ جائیداد خریدی ہے اور اس کے لئے انہوں نے 144 کروڑ روپے خرچ کئے ہیں۔ جونس برادرس لاس انجلس کے پڑوس میں این سی نو نامی جگہ میں بہت سرمایہ لگا رہے ہیں اور انہوں نے ریکارڈ توڑ 34.1 ملین ڈالر خرچ کئے ہیں۔
اسی دوران جونس اور صوفی ٹرنر نے 15,000 اسکوائر فٹ گھر کے لئے تین میل دور 14.1 ملین ڈالر خرچ کئے۔ خبر کے مطابق پرینکا اور نک کے اس گھر میں 7 بیڈ رومس 11 باتھ رومس اونچی چھت اور باہر کھلی جگہ ہے اور بھلے ہی صوفی اور جونس کا گھر چھوٹا ہو لیکن اس میں 10 بیڈرومس اور 14 بارتھ رومس ہپیں۔ آخر میں یہ بتایا گیا کہ نک نے اپنا بیچلر مکان فروخت کردیا ہے اور وہ پرینکا کے ساتھ گھر شیر کرنے کے لئے ایک نئے مکان کی تلاش کر رہے تھے۔
پرینکا چوپڑہ کے پاس فی الحال ان کے پاس کوئی ہندی فلم نہیں ہے۔ بھارت کو چھوڑ دینے کے بعد انہیں کوئی فلم نہیں ملی ہے۔ تازہ خبروں کے مطابق سنجے لیلا بھنسالی اب رنویر سنگھ کے ساتھ بیجو باورا بنانے کی تیاریوں میں مصروف ہوچکے ہیں۔ ایسے میں کہا جارہا ہے کہ وہ اس فلم میں اپنی پسندیدہ دو اداکاروں دیپیکا پڈوکون اور پرینکا چوپڑہ میں سے کسی ایک کو لے سکتے ہیں۔ اگر ایسا ہوتا ہے تو پرینکا کے لئے یہ ان کی دوسری پاری کی اچھی شروعات ہوگی۔