ایم اے سلام
پچھلے کافی وقت سے بالی ووڈ کے گلیاروں میں کیٹرینہ کیف اور وکی کوشل کو لیکر خبریں زوروں پر ہے۔ دونوں کی ڈیٹنگ کی خبریں مسلسل آرہی ہیں۔ دونوں کئی موقعوں پر ایک دوسرے کے ساتھ دیکھے گئے حالانکہ دونوں میں سے کسی نے بھی اس بات کو قبول نہیں کیا ہے۔ اب خبر آرہی ہے کہ کیٹرینہ کیف اور وکی کوشل ”نیوایر“ ساتھ میں منانے کی پلاننگ کررہے ہیں۔ کہا تو یہ بھی جارہا ہے کہ دونوں ایک ساتھ کئی ایونٹس میں بھی نظر آنے والے ہیں۔ خبروں کی مانیں تو کیٹرینہ کیف وکی اپنے رشتہ کو لیکر کافی سنجیددہ ہے اور اسے اوپن کرنے کی سوچ رہے ہیں۔
کیٹرینہ اور وکی کوشل اس بار کی دیوالی پارٹی پر بھی ساتھ ساتھ دیکھے گئے تھے۔ ان کی اس دیوالی پارٹی کی تصویروں میں ان دونوں کے رشتہ کو اور ہوا دی تھی۔ کیٹرینہ نے کافی ودھ کرن میں یہ کہا تھا کہ وہ وکی کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں جسے سنکر وہ بہت خوش ہوئے تھے۔ اس کے بعد سے بھی فائنس دونوں کو ساتھ میں دیکھنا چاہتے ہیں حالانکہ اب تک دونوں سلور اسکرین پر ساتھ نہیں دکھیں ہیں۔ ورک فرنٹ کی بات کریں تو وکی کوشل فلم ”سردار ادھم سنگھ“ پارٹ ون ”دا ہانٹڈ شپ اور تخت میں نظر آنے والے ہیں۔ وہیں کیٹرینہ جلد ہی فلم سوریہ ونشی میں نظر آئیں گی۔
یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہوگا کہ کچھ دنوں سے وکی کوشل اور کیٹرینہ کیف کی نزدیکیوں کی خبریں آنے لگی ہیں۔ یہاں تک کہ یہ بھی بات عام ہوچکی ہے کہ دونوں اکثر ایک ساتھ پارٹیوں میں دیکھے جارہے ہیں۔ دونوں ایک دوسرے کو ڈیٹ کررہے ہیں۔ ذرائع بتاتے ہیں کہ دونوں بہت قریب بھی ہیں۔ ایسے میں دونوں کی نزدیکیوں پر وکی کوشل اور کیٹرینہ کیف نے ابھی تک اس بات کی تصدیق نہیں کی۔ دونوں نے ہمیشہ کی طرح اپنے آپ کو صرف اچھا دوست بتایا ہے۔