ایم اے سلام
رانی مکرجی اور سیف علی خان کی جوڑی کو شائقین کافی پسند ہے۔ ایسے میں فائنس کے لئے ایک خوشخبری ہے کہ یہ جوڑی ان کو ایک بار پھر سے نظر آنے والی ہے سیف اور رانی ایک بار پھر سے ساتھ میں پردے پر نظر آنے والی ہے۔ دراصل رانی مکرجی اور ابھیشیک بچن کی فلم بنٹی اور ببلی کا سیکویل آرہا ہے۔ اس فلم کے سیکویل میں سدھارتھ چترویدی اور شروری اہم کرداروں میں نظر آنے والے ہیں۔
اس بات پر مہر لگ چکی ہے کہ اب فلم میں رانی اور سیف بھی نظر آئیں گے۔ یہ جوڑی ایک ساتھ تقریباً 11 سال بعد نظر آئیں گی۔ ایک رپورٹ کے مطابق سیف کے ساتھ 11 سال بعد کام کرکے رانی کافی خوش ہے۔ آخری بار رانی نے سیف کے ساتھ 2008 میں آئی فلم تھوڑا پیار تھوڑا میجک میں کام کیا تھا۔ سیف اور رانی دونوں ہی فلم کو لے کر کافی خوش ہے۔
پہلے فلم کے لئے ابھیشیک کو ہی اپروچ کیا گیا تھا لیکن کچھ چیزیں ٹھیک نہیں ہونے کی وجہ وہ فلم کا حصہ نہیں بن پائے لیکن اس کے بعد سیف کو فلم کا حصہ بنایا گیا ہے اور رانی ان کے ساتھ کام کرنے کو لے کر کافی خوش ہے۔ رانی کا کہنا ہے کہ میں بنٹی اور ببلی میں کچھ نیا کرنے کے لئے تیار ہوں۔ سیف علی خان کی فلم تاناجی دا ان سنگ واریر 10 جنوری کو ریلیز ہونے والی ہے۔ سیف اس فلم میں خاص رول میں نظر آنے والے ہیں۔ ساتھ ہی رانی کی فلم مردانی 2 حال ہی میں ریلیز ہوئی ہے۔