ایم اے سلام

بالی ووڈ کی مشہور ایکٹریس شویتا بسو پرساد نے پچھلے سال روہت متل کے ساتھ شادی کی تھی۔ اب شویتا نے روہت متل سے الگ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس جوڑی نے پچھلے سال 13 دسمبر کو شادی کی تھی۔ اب شادی کے ایک سال ہونے سے پہلے ہی دونوں نے الگ ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ شویتا اب شوہر روہت کے ساتھ رہنا ہی نہیں چاہتی ہیں۔ شوہر روہت سے الگ ہونے کی خبر خود شویتا پرساد نے دی ہے۔ شویتا نے ایک پوسٹ شیر کرکے اس بات کی اطلاع دی ہے۔ شویتا نے شوہر سے الگ ہونے کا اعلان سوشل میڈیا پر دیا ہے۔ شویتا نے بتایا ہے کہ اس فیصلہ میں ان دونوں کی رضامندی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ایکٹریس نے ایک لمبا چوڑا پوسٹ شیر کیا ہے۔ شویتا نے لکھا ہے کہ روہت متل اور میں نے آپسی رضامندی سے اپنی شادی ختم کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔

مہینوں اس بات پر غور کرنے کے بعد ہم اس نتیجہ پر پہنچے ہیں واضح ہوکہ شویتا اور روہت کی دوستی تقریباً 5 سال پہلے ہوئی تھی۔ دونوں کی ملاقات فینٹم فلم کے دوران ہوئی تھی۔ یہیں سے دونوں کے درمیان نزدیکیاں بڑھیں تھیں اس کے بعد دو سال تک دونوں لیوان ریلیشن میں رہے تھے جس کے بعد 2017 میں دونوں نے شادی کرلی تھی۔

محمد علی طور پر سال 2019 بالی ووڈ بلکہ ٹی وی انڈسٹری میں چھوڑ پکڑ کا رہا ہے اور اب تو یہ عام سی بات ہے کہ یہاں یہ روایت بھی بن چکی ہے لیکن عام لوگوں کا خیال ہے کہ جب زندگی نبھانی ہی نہیں ہوتی تو اس طرح کے بندھن میں بندھتے کیوں ہیں۔ ایکٹریس شویتا بسو اور روہت متل کی علیحدگی تو صرف ایک سال بھی نہیں ٹک پائی ایسے میں اب دونوں ہی کون اپنے نئے جیون ساتھی ڈھونڈ نے شروع کرنے ہوں گے۔

 

 

 

Find out more: