ایم اے سلام

ریتک روشن کے لئے یہ سال کافی کامیاب رہا ان کی دونوں فلمیں سوپر 30 اور وار سوپر ہٹ ثابت ہوئیں فلم سوپر 30 میں ریتک ماہر ریاضی کمار کے رول میں تھے یہ ایک بائیوپک فلم تھی۔ مووی کو کافی پسند بھی کیا گیا۔ فلم نے باکس آفس پر زبردست کمائی کی فلم میں مرنال ٹھاکر اور پنکج ترپاٹھی بھی اہم رول میں تھے۔ اب خبریں آرہی ہیں کہ سوپر 30 کا ہالی ووڈ میں ری میک بنائے جانے کا منصوبہ ہے۔

خبر کے مطابق سوپر 30 کافی بہترین سبجیکٹ ہے۔ اس کے عالمی بننے کی توقعات ہے۔ ہالی ووڈ اس سبجیکٹ میں اپنی دلچسپی دکھا رہا ہے۔ رائٹر سنجیودت کی انگلش میں اس فلم کی اسکرپٹ لکھنے کی خبریں ہیں۔ مرکزی کردار کے لئے میکرز نے کاسٹنگ فائنل کرلی ہے۔ آنند کمار کے بھی فلم کا حصہ ہونے کی خبریں ہیں کیونکہ فلم ان کی زندگی پر مبنی ہے۔ وہیں دوسری خبر یہ ہے کہ امرےکہ میں ایک پروڈکشن کمپنی کے ایجنٹ اوریجنل فلم کے پروڈیوسرس سے ملاقات کئے۔ انہوں نے ہالی ووڈ ری میک کے لئے بات چیت پوری کرلی۔

سال 2019 میں آئی فلموں میں ریتک کی فلم سوپر 30 کو بہترین کلکشن حاصل کرنے والی ٹاپ 10 فلموں میں شمار کیا جاتا ہے۔ اس فلم نے پہلے دن 11.83 کروڑ روپیوں کی کمائی کی وہیں اس فلم نے 146.91 کروڑ کی جملہ کمائی کی ۔ فلم نے اپنے طور پر ایک خاص انفرادیت حاصل کی۔ ماہر ریاضی کی بائیوپک کے طور پر بنائی گئی۔ اس فلم کو نوجوان طبقہ بالخصوص آئی ٹی کے طلباءو طالبات میں اس فلم کو خوب پسند کیا گیا۔

 

 

 

 

Find out more: