ایم اے سلام
بالی ووڈ ایکٹریس مادھوری ڈکشٹ نینے ایم ڈی سی سیکٹر 4 کے مکان نمبر 310 کو فروخت کررہی ہیں۔ اس کے لئے مادھوری کے شوہر ڈاکٹر نینے نے پنچکولہ سے کرسمس کے اگلے دن 26 دسمبر کی صبح 11 بجے کا وقت طلب کیا ہے۔ ڈائرکٹر نینے پنچکولہ تحصیل پہنچے اور وہاں مکان کو فروخت کرنے کے لئے فارمالٹیز مکمل کی جائے گی۔ ڈاکٹر نینے پچھلے ہفتہ سیکٹر 6 کے ایچ ایس وی پی کے دفتر پہنچ کر کوٹھی فروخت کرنے کے لئے بائیومیٹرک بھی کرواچکے ہیں۔
انہوں نے اپنی یہ کوٹھی 3.25 کروڑ میں اپنی کوٹھی فروخت کی ہے۔یہاں یہ بتاتے چلیں کہ مادھوری ڈکشٹ امریکہ سے پوری طرح ہندوستان آچکی ہیں اور وہ فلمیں بھی سائن کرنے لگی ہیں۔ مادھوری نے امرےکہ سے آنے کے بعد کئی ایک ریالٹی شوز میں جج کے طور پر اپنا کردار پلے کیا ہے۔ ویسے مادھوری کو اکثر ایوارڈ تقاریب میںبھی سرگرم طور پر دیکھا جاتا رہا ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ مادھوری ڈکشٹ کے پاس فلموں کے آفرز بھی ہیں جنہیں وہ کافی سوچ سمجھ کر کررہی ہیں۔ مادھوری کے پاس کئی ایک فلموں کی اسکرپٹس ہیں اور بتایا جاتا ہے کہ وہ صرف اور صرف منتخب فلمیں ہی سائن کررہی ہیں کیونکہ وہ کوانٹیٹی سے زیادہ کوالٹی فلموں کو ترجیح دے رہی ہیں۔