ایم اے سلام
بالی ووڈ ایکٹر رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی ریلیشن کو لیکر کئی دنوں سے خبریں آرہی ہیں۔ کہا جارہا ہے کہ دونوں ان دنوں ایک دوسرے کے عشق میں ہے۔ دونوں کی شادی تک کی خبریں سامنے آچکی ہیں۔ کہا جارہا ہے کہ دونوں نئے سال میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے لیکن سوشلیٹ نتاشاپونا والا کے ساتھ رنبیر کی دوستی ان دنوں سرخیوں میں ہے۔ خبروں کے مطابق بالی ووڈ میں رنبیر اور نتاشا کو نیا بی ایف ایف (بسٹ فرینڈ فارایور) مانا جارہا ہے۔ نتاشا رنبیر کی بہن کرینہ کپور کے کافی قریب ہے۔ دونوں کو کئی پارٹیوں میں ساتھ دیکھا جاتا ہے۔
خبر کے مطابق ان دنوں رنبیر اور نتاشا کی دوستی کافی بڑھ رہی ہے۔ نتاشا پونا والا بلنیر آدرپونا والا کی بیوی سوشلسٹ فائشنسٹ ہے۔ نتاشا بالی ووڈ کی کئی شخصیتوں سے بیحد قریبی تعلقات رکھتی ہیں۔ فی الحال بی ٹاون میں دونوں کی دوستی کے جم کر چرچے ہو رہے ہیں۔ ورک فرنٹ کی بات کریں تو رنبیر ان دنوں اپنی اپ کمنگ فلم برہمااستر کی شوٹنگ میں مصروف ہے۔ پچھلے دنوں وہ عالیہ بھٹ کے ساتھ وارناسی میں شوٹنگ کرتے نظر آئے تھے اس کی تصویر بھی سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوئی تھی۔
رشی کپور کے نیویارک میں علاج کے دوران عالیہ کے نیویارک جانے اور وہاں نیتو کپور اور رنبیر کپور کے ساتھ وقت گذارنے کے بعد یہ بات عام ہوچکی تھی کہ رنبیر اور عالیہ کی شادی ہونے کی خبریں آرہی تھیں۔ خبریں تو یہاں تک آچکی ہیں کہ رنبیر اور عالیہ نئے سال یعنی 2020 میں شادی کرنے والے ہیں، لیکن اب جب رنبیر کے ساتھ نتاشاپونا والا کی نزدیکیوں کی خبریں آئی ہیں لوگوں میں تجسس بڑھ گیا ہے کہ رنبیر کا اگلا قدم کیا ہوگا۔ بہرحال ابھی اس بارے میں کوئی خلاصہ نہیں ہوا ہے۔