ایم اے سلام
اب جلد ہی فلم ”پنگا“ میں کنگنا رناوت دکھائی دیں گی۔ ان کی بہن رنگولی نے پنگا فلم کا پہلا لک شیر کیا ےہ۔ اس تصویر کو شیر کرتے ہوئے رنگولی لکھتی ہے کنگنا جب انڈسٹری میں نئی تھیں تو ماں کے رول کا آفر پاکر بے عزتی سی محسوس کی تھی اور اس کے لئے وہ بہت ٹوٹ گئی تھی۔ اب منی کارنیکا میں ماں کا رول کرنے کے بعد کنگنا پھر سے ماں کا کردار نبھانے کے لئے تیار ہوگئیں۔ پنگامہ فلم کے پہلے لک میں کنگنا رناوت ایک سیدھی سادھی خاتون کی طرح نظر آرہی ہیں۔ اس تصویر میں انہوں نے گلابی رنگ کا سوٹ پہن رکھا ہے۔ بندھے بال ہاتھوں میں گھڑکی اور پیشانی پر ایک چھوٹی سی بندی میں کنگنا بالکل الگ نظر آر ہی ہیں۔ تصویر میں کنگنا بالکنی میں کھڑی مسکرارہی ہیں۔
اس لک کے علاوہ فلم پنگا کے ڈائرکٹر ارشن ایر نے اپنے اکاونٹ سے کنگنا رناوت اور خود کی جانب سے دستخط کی ہوئی ایک غزل شیر کی ہے۔ اس غزل کے ساتھ ڈائرکٹر نے پنگا فلم کے ٹریلر ریلیز ڈیٹ کا اعلان کیا ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ فلم پنگا ایک نیشنکل کبڈی پلیر کی زندگی پر مبنی ہے۔ رنگولی کی پوسٹ کے مطگابق اس فلم میں کنگنا ماں کا کردار نبھا رہی ہیں۔ فلم 24 جنوری کو ریلیز کی جائے گی۔ اس فلم میں کنگنا رناوت کے علاوہ جسی گل، نینا گپتا، پنکج ترپاٹھی اور رچاچڈھا بھی اہم کردار نبھاتے نظر آئیں گے۔
یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہوگا کہ منی کارنیکا کے بعد کنگنا رناوت نے سیدھے سیدھے پنگا میں دکھائی دینے والی ہیں لیکن یہ فلم دینے موضوع سے کافی مختلف ہے۔ منی کارنیکا جہاں جھانسی کی رانی کی زندگی اور جنگی واقعات پر بنائی گئی تھی وہیں پنگا ایک سچی کہانی پر مبنی ہے لیکن یہ ایک حقیقت ہےہ کہ پنگا کے لئے کنگنا نے اپنے کردار کے لئے سخت محنت کی ہے اور اب کبڈی جیسے کھیل کو بڑے پردے پر دکھایا جانا کتنا دلچسپ ہوگا۔ یہ دیکھنے والی فلم ہوگی اسپورٹس ڈرامہ اس فلم کو لوگ کتنا پسند کرتے ہیں یہ اس فلم کی ریلیز کے بعد ہی معلوم ہوگا۔