ایم اے سلام

ایکٹر رنویر سنگھ کا بالی ووڈ میں اپنا الگ ہی مقام ہے۔ اب ان کے ساتھ تلگو فلم انڈسٹری کی ایک ایکٹریس اپنا بالی ووڈ ڈبیو کرنے جارہی ہیں۔ یہ تلگو فلم ارجن ریڈی کی ایکٹریس شالنی پانڈے ہے۔ بتاتے چلیں کہ کبیر سنگھ فلم ارجن ریڈی کا ہندی ری میک تھا ۔ رنویر سنگھ کے ساتھ بالی ووڈ ڈبیو کرنے کو لیکر شالنی پانڈے کافی خوش ہے۔ انہوںو نے بتایا ہے کہ میں خوش قسمت ہوں جو رنویر سنگھ کے ساتھ کام کرنے جارہی ہوں۔

تلگو فلموں میں اپنی ایکٹنگ سے دل جیتنے والی 25 سالہ ایکٹریس شالنی پانڈے بالی ووڈ میں ڈبیو کرکے چھاپ چھوڑنے کے لئے تیار ہے۔ خبروں کے مطابق رنویر سنگھ اور شالنی پانڈے کی یہ فلم اگلے سال ریلیز ہوسکتی ہے۔ رنویر سنگھ اور شالنی پانڈے کی یہ فلم اگلے سال ریلیز ہوسکتی ہے۔ رنویر سنگھ کے ورک فرنٹ کی بات کریں تو وہ ڈائرکٹر کبیر خان کی اگلی فلم 83 میں بھی نظر آئیں گے۔

شالنی پانڈے کی بات کریں تو انہوں نے تمل اور تلگو کی فلمیں بھی کی ہیں۔ 26 سالہ شالنی پانڈے کا تعلق جبلپور سے ہے۔ ان کی آنے والی تلگو فلموں میں ”ادری لوکم اوکٹے“ اور ”نشبدم“ ہیں جو ریلیز ہونے والی ہیں۔ شالنی کی فلم ارجن ریڈی ہٹ ہونے کے بعد فی الحال ان کے پاس اور بھی کئی فلموں کے آفرز ہیں۔ وہ فی الحال علاقائی فلموں کے علاوہ بالی ووڈ میں بھی بیحد مصروف ہیں۔ رنویر سنگھ کے ساتھ ملی فلم کے بعد شالنی پانڈے بیحد خوش ہے۔

 

 

 

 

Find out more: