ایم اے سلام
ایکٹریس کرینہ کپور ان دنوں سوئٹزرلینڈ میں ہے وہ وہاں فیملی کے ساتھ وکیشن انجوائے کررہی ہیں۔ وہیں کرینہ کپور کی فلم گڈ نیوز سنیما گھروں میں لگی ہے۔ فلم لوگوں کو کافی پسند آرہی ہے۔ فلم میں کرینہ نے ایک حاملہ خاتون کا کردار نبھایا ہے۔ کرینہ کپور دو دہوں سے اپنی ایکٹنگ کا جلوہ بکھیر رہی ہیں۔ کرینہ نے اپنے ایکٹنگ کیریئر میں کئی کردار کئے ہیں۔ آگے بھی کرینہ کچھ نیا کرتے رہنا چاہتی ہیں۔ ایک انٹرویو میں کرینہ کپور نے کہا جب میں اولڈ ہو جاونگی تو ایسا رول کرنا چاہتی ہوں۔
جہاں ایک بڑی عمر کی عورت ایک چھوٹے لڑکے یعنی کم عمر لڑکے کے ساتھ رومانس کرتی ہے۔ آگے کرینہ نے کہا کہ دو الگ الگ جنریشن کے لوگ پیار میں پڑتے ہیں۔ آپ پرینکا چوپڑہ اور نک جونس کی مثال لے سکتے ہیں۔ میں اور سیف بھی الگ الگ جنریشن سے ہے۔ اس میں کوئی بڑی بات نہیں ہے اور پروڈیوسرس کو اپنی سوچ بدلنے کی ضرورت ہے۔
بتاتے چلیں کہ کرینہ کپور اپنی حالیہ ریلیز فلم گڈ نیوز کی زبردست کامیابی کا جشن مناتے ہوئے عامر خان کے ساتھ لال سنگھ چڈھا میں مصروف ہے۔ اس فلم میں وہ اپنے اب تک کے کیریئر کا کردار نبھارہی ہیں۔ عامر خان نے خود ایک آڈیشن کے بعد کرینہ کو اپنی اس فلم کے اس کردار کے لئے سائن کیا ہے جس کی شوٹنگ انہوں نے پوری کرلی ہے۔ کرینہ کے خیال میں اب وہ صرف منتخب فلموں میں ہی کام کررہی ہیں۔ سیف علی خان سے شادی کے بعد کرینہ فلموں سے دور ہوگئی تھیں۔ بیٹے تیمور کی پیدائش کے بعد اس کی پرورش کی خاطر کرینہ نے فلموں سے اچھا خاصہ بریک لیا۔ اب وہ پھر سے پہلے کی طرح فلموں میں مصروف ہوگئی ہیں۔