ایم اے سلام
پچھلے دنوں ایسی خبر سامنے آئی تھی کہ کیارا اڈوانی نے فلم ”مسٹر لے لے“ چھوڑ دی ہے۔ بتایا گیا کہ تاریخوں کی وجہ سے ایکٹریس فلم کا حصہ نہیں بن سکیں۔ اب تازہ اطلاعات کی مانیں تو یہ فلم جہانوی کو مل گئی ہے۔ اس میں وہ ورون دھون کے مقابل نظر آئیں گی۔ ”مسٹر لے لے“ کا ڈائرکشن ششانک کھیتان کررہے ہیں۔ بتادیں ورون اور کیا راکی کمسٹری فلم ”کلنک“ کے ایک گیت ”فیرسٹ کلاس“ میں دیکھی گئی تھی جسے شائقین نے کافی پسند کیا تھا۔
اب ایسا لگتا ہے کہ فائنس کو دونوں کو فلم میں ایک ساتھ دیکھنے کے لئے انتظار کرنا ہوگا۔ بات کریں جہانوی کی تو وہ اب دوستانہ 2 اور تخت جیسی فلموں میں دیکھی جائیں گی۔ورون دھون کی بات کریں تو وہ فی الحال اسٹریٹ ڈانسر تھری ڈی کررہے ہیں۔ جو ڈانس کے موضوع پر مبنی ہے اور یہ اے بی سی ڈی اور اے بی سی ڈی 2 کا اگلا حصہ ہے۔ اسے ریمو ڈیسوزا ڈائرکٹ کررہے ہیں۔
ٹی سیریز اور آر ڈی انٹرٹینمنٹ کے بینر پر بن رہی اس فلم میں ورون دھون کے مقابل شردھا کپور کام کررہی ہیں۔ اس میں پربھودیوا کا بھی اہم رول ہے۔ ورون کی یہ فلم 24 جنوری کو ریلیز کی جارہی ہے۔ اس فلم کے متوقع باکس آفس کلکشن 140 کروڑ تک بتائے جارہے ہیں۔ اس کے علاوہ ورون کے پاس قلی نمبر ون سیکویل بھی ہے جس میں سارا علی خان اور پریش راویل کے بھی اہم کردار ہے۔