ایم اے سلام
ریتک روشن اور دیپیکا پڈوکون تبھی سے خبروں میں ہے جب ایکٹر نے دیپیکا کے چہرے پر چاکلیٹ لگائی تھی اور انٹرنیٹ پر یہ ویڈیو وائرل ہوگیا تھا اور یہی نہیں دیپیکا نے وار میں ریتک کی پرفارمینس کی تعریف کی تھی۔ ان کی آف اسکرین کمسٹری لوگوں کو اتنی اچھی لگی کہ فائنس انہیں فلم میں ایک ساتھ دیکھنے کا مطالبہ کرنے لگے۔ ایسی خبریں آنے لگیں کہ دیپیکا کی آنے والی فلم ”دروپدی“ میں ریتک کرشنا کے رول میں نظر آئیں گے حالانکہ دیپیکا نے ان خبروں کو افواہ بتایا اور کہا کہ ریتک ابھی فلم سے نہیں جڑے ہیں۔
دیپیکا نے آگے کہا کہ فلم کی اسکرپٹ پر اب بھی کام چل رہا ہے اور میکرز کسی ٹائیلنٹڈ ڈائرکٹر کی تلاش کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب فلم کے لئے ڈائرکٹر فائنل ہو جائے گا تب ہم آگے بڑھیں گے۔ دیپیکا پڈوکون فی الحال اپنی فلم حالیہ ریلیز چھپاک کی زبردست کامیابی سے خوش ہے۔ حالیہ دنوں جے این یو واقعہ پر دیپیکا کے متعلق اس فلم کو نہ دیکھنے کی اپیلیں بھی سامنے آئیں لیکن فلم کا اس پر کوئی اثر واقع نہیں ہوا۔
فلم مسلسل زبردست کلکشن کے ذریعہ آگے بڑھ رہی ہے۔ ان کی یہ فلم سال 2005 میں پیش آئے ایک 15 سالہ اسکول طالبہ لکشمی اگروال پر تیزاب سے کئے گئے حملہ پر مبنی ہے جس میں دیپیکا نے لکشمی اگروال کا کردار نبھایا ہے۔ دیپیکا نے حال ہی میں کبیر خان کی فلم 83 کی شوٹنگ مکمل کی ہے جس میں وہ کپل دیو کا کردار ادا کررہے اپنے شوہر رنویر سنگھ کی آن اسکرین پتنی بنی ہیں۔ دیپیکا ان دنوں اپنی فلم چھپاک کے پرموشن کے لئے ملک کے بڑے شہروں کا دورہ کررہی ہیں اور ساتھ ہی ساتھ وہ قومی چیانلس پر پیش ہونے والے ریالٹی شوز میں بھی اپنی فلم چھپاک کو لیکر دکھائی دے رہی ہیں۔