ایم اے سلام

دیپیکا پڈوکون کی فلم ”چھپاک“ نے باکس آفس پر شاندار شروعات کی باکس آفس کے مطابق چھپاک فلم نے پہلے دن 4.75 کروڑ روپیوں کی کمائی کی ہے۔ اس حساب سے چھپاک کی یہ بہترین شروعات رہی۔ اندازہ لگایا جارہا ہے کہ ویک اینڈ تک یہ فلم اور بھی شاندار کمائی کی چھپاک فلم میں دیپیکا پڈوکون نے اپنی بہترین ایکٹنگ سے شائقین کا دل جیت لیا ہے۔

لوگ ان کی اداکاری کی تعریف کررہے ہیں۔ چھپاک فلم کا بجٹ تقریباً 35 کروڑ روپے بتایا جاتا ہے۔ چھپاک کی کہانی مالتی یعنی دیپیکا پڈوکون کی ہے جو ایسڈ اٹیک سے متاثرہ ہے۔ اس واقعہ کے باوجود اپنی زندگی کو پوری طاقت اور ہمت کے ساتھ لڑ رہی ہیں۔ مالتی کی اس جنگ میں اس کے ساتھی ہیں امول (وکرانت مسی) اور ان کی وکیل (مدھر جیت سرگی) فلم کی کہانی مالتی کی جدوجہد اور اس کی خواہشات کا اشارہ دیتی ہے۔

اس طرح میگھنا گلزار نے پوری کہانی کو کہیں بھی جھول نہیں دیا ہے یہی بات چھپاک کی خاصیت بھی بنکر ابھرتی ہے۔ چھپاک میں دیپیکاپڈوکون نے بہت ہی مضبوطی کے ساتھ مالتی کے کردار کو پردہ پرپیش کیا ہے اور مالتی کی زندگی کی ہر باریکی کو پکڑنے کی کوشش کی ہے۔ پھر وہ چاہے مالتی کا درد ہو خوشی ہو یا عدالتی چکریا زندگی کی جنگ ہوہر مورچے پر دیپیکاپڈوکون نے دل جیتا ہے وکرانت مسی نے بھی ایکٹنگ کے ذریعہ دیپیکا کا اچھا ساتھ دیا ہے توقع کی جارہی ہے کہ 35 کروڑ کے بجٹ سے بنی چھپاک کے 100 کروڑ کلکشن کی امید ہے۔

 

 

 

Find out more: