ایم اے سلام

ریلیز کے پہلے ہی خبروں میں آگئی دیپیکا پڈوکون کی فلم چھپاک کی بھلے ہی خوب تعریف ہوئی ہو لیکن فلم کی نمائش باکس آفس پر امید سے کم رہا۔ فلم کی شروعات ہی بگڑ گئی تھی جمعہ کو فلم نے 4.77 کروڑ روپے کا ہی کلکشن دیا۔ دوسرے دن اچھا اچھال دیکھنے کو ملا کلکشن 6.90 کروڑ روپے رہے۔ اتوار کو کلکشن معمولی ہی بڑھے فلم نے 7.35 کروڑ روپیوں کا ہی کلکشن کیا۔

پہلے ویک اینڈ میں چھپاک نے 19.02 کروڑ روپیوں کا کلکشن کیا۔ فلم بڑے شہروں کے پریم ملٹی پلکس میں ہی اچھا بزنس کر پائی چھوٹے شہروں میں فلم کی نمائش مایوس کن رہی ویک اینڈ میں فلم کو اچھا پرفارمینس دنیا ہوگا۔ یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہوگا کہ لوگوں نے اس فلم سے جو امیدیں لگائی تھیں وہ پوری نہیں ہو پائی حالانکہ سال 2005 میں دلی میں ہوئے۔

رشمی اگروال ایسڈ اٹیک نے پورے ملک میں ہنگامہ کھڑا کردیا تھا اور اسی کو لیکر میگھنا گلزار نے یہ فلم بنائی تھی خود انہیں بھی امید تھی کہ ان کی یہ فلم غیر معمولی پسند کی جائے گی اور ریکارڈ کلکشن بھی کریگی لیکن ایسا نہیں ہوا حالانکہ جے این یو واقعہ کے بعد دیپیکا نے دلی کا دورہ بھی کیا اس پر بھی اے بی وی پی کی جانب سے دیپیکا پر کافی تنقیدیں کی گئیں۔ ان کی فلم چھپاک پر بھی روک لگانے اور اسے ریلیز نہ کرنے کی دھمکیاں دی گئیں اس کے باوجود بھی اس فلم کو کوئی خاص تشہیر مل نہ سکی اور نہ ہی لوگو ں نے اس کے ٹکٹ خرید نے میں ہجوم لگائے بحرحال فلم کا بزنس اوسط رہا۔

 

 

 

 

Find out more: