ایم اے سلام

بگ باس میں آنے سے پہلے پارس چھابڑا اور آکانکشا پوری کے درمیان سب کچھ ٹھیک تھا شو میں آنے کے بعد ان دونوں کے رشتوں میں کھٹاس آگئی جس کا خلاصہ خود آکانکشا کئی بار انٹرویو میں کرچکی ہیں۔ ایسا اس لئے کیونکہ شو کے دوران پارس گھر میں ماہیرا سے پیار کا اظہار کرتے دکھائی دیئے یہاں تک کے شو میں بات بات پر انہیں کس بھی کرتے ہیں۔ حال ہی میں آکانکشا نے پارس کے اسی برتاو پر اپنے خیال کا اظہار کیا ہے جسے جان کر پارس کو جھٹکا ضرور لگتا ہے۔ آکانکشا پوری نے انٹرویو کے دوران اپنے دل کی بات کہی۔ آکانکشا نے کہا کہ میں پارس کو کبھی بھی معاف نہیں کروں گی۔ انہوں نے میرے پیار کو بدنام کیا ہے۔ دنیا کے سامنے ہمارے رشتے کو تار تار کیا ہے۔

گھر میں انہیں لوکنکشن بنانا نہیں چاہئے تھا شو میں اس نے جیسا بھی کیا ہے اس سے ہمارا رشتہ ویسا نہیں ہوسکتا جیسا ہوا کرتا تھا۔ آکانکشا نے آگے کہا کہ میں ہر روز پارس کا خیال رکھتی تھی۔ اس نے ماہیرا کے ساتھ لوکنکشن بناتے وقت اس کا بھی خیال نہیں رکھا جب وہ شو میں گئے تھے تو میں نے ان سے پلے بوائے والا سائیڈ دکھانے کو کہا تھا۔ یہ نہیں کہا تھا کہ شو میں وہ کسی لڑکی کو کس کریں بالکل بھی سمجھ میں نہیں آرہا ہے کہ وہ کیا کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

اس سے پہلے بھی آکانکشا، پارس اور اپنے رشتہ پر کھل کر بات کرچکے ہیں۔ اس سے پہلے بھی ایک ویب سائٹ سے بات کرتے ہوئے آکانکشا نے کہا تھا وہ میرے اوپر کئی چیزوں کے لئے میرے بھروسے میں زیرو بیلنس، دو شو جلد ہی آف ایر ہوگئے اس لئے مجھے اس کی جدوجہد معلوم ہے۔ گھر میں وہ جو بھی کررہا ہے اس نے مجھے الگ موڑ پر لاکر کھڑا کردیا ہے جو بھی ہو رہا ہے وہ مجھے دکھائی دے رہا ہے۔ اگر وہ سچ میں ایسا ہی ہے جیسا دکھ رہا ہے تو میں ایسے انسان کے ساتھ نہیں رہ سکتی میں اکیلے ہی خوش ہوں اتنے سال میں، میں نے اسے اس طرح سے کرتے ہوئے کبھی نہیں دیکھا میں نے ایسے انسان کو اپنے پارٹنر کے طور پر کبھی نہیں چاہوں گی۔ پارس اور ماہیرا کے رومانس کو لیکر آکانکشا نے کہا کہ اگر کوئی میرے ساتھ اس طرح سے فلرٹ کرے اور ہاتھ پر کچھ ایسا کرے جس سے لگے کہ وہ مجھ سے پیار کرتا ہے تو وہ اسے دیکھ کر ناراض ہو جائیگا۔

 

 

 

Find out more: