ایم اے سلام

کرتی کھربنڈہ کے حال ہی میں امیتابھ بچن اور عمران ہاشمی اسٹار فلم چہرے سے باہر ہونے کی خبریں آئیں۔ پہلے ایسا کہا جارہا تھا کہ نخروں کے چلتے انہیں فلم سے باہر کردیا گیا لیکن بعد میں پتہ چلا کہ انٹی میٹ سین کی وجہ سے کرتی نے فلم کے لئے انکار کردیا۔ خبر جو بھی ہو فلم کے میکرز اب نئے چہرے کی تلاش میں ہے۔ ایک ذرائع کے مطابق پروڈیوسر آنند پنڈت نے انکیتا لوکھنڈے سے ملاقات کی ہے۔ وہ لوگ چہرے کے لئے انکیتا سے بات چیت کرچکے ہیں۔ انکیتا کو چہرے کی کہانی پسند آئی ہے اور انہوں نے ہاں کردی ہے۔

حالانکہ پیپرورک ہونا ابھی باقی ہے۔ انکیتا نے فلم ابھی سائن نہیں کی ہے۔ اگر انکیتا اس فلم کے لئے ہاں کرتی ہیں تو یہ ان کی تیسری فلم ہوگی۔ انکیتا نے کنگنا رناوت کی فلم منی کارنیکا سے بالی ووڈ ڈبیو کیا تھا۔ اس کے علاوہ وہ فلم باغی 3 میں نظر آئیں گی۔ اس میں وہ ریتش دیشمکھ کی لوانٹرسٹ بنیں گی۔ خبر کے مطابق کرتی کے لئے چہرے سے باہر ہونے کی وجہ ایک انٹمیٹ سین تھا۔ اس میں انہیں لپ لاک کرنا تھا۔

اس سین میں کرتی کو ایک ایکٹر کے ساتھ انٹمیٹ ہونا تھا اور عمران ہاشمی کو انہیں ایک کمرے سے دیکھنا تھا۔ کرتی کو اس سین سے دقت تھی۔ اس کے بعد انہوں نے فلم کے میکرز سے بات چیت کی اور کافی بحث کے بعد انہوں نے فلم کو چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔ اب انہی سینس کو خوشی خوشی انکیتا لوکھنڈے کرنے کو تیار ہوگئی ہیں۔ کرتی کھربنڈہ کے مطابق فلم کے میکرز نے ابتداءمیں ان سین کے بارے میں انہیں کچھ نہیں بتایا تھا۔ اب جب فلم کی شوٹنگ کی باری آئی تو انہیں اس بات کا خلاصہ کیاگیا۔ ایسے میں کرتی نے یہ فلم چھوڑ دی۔

 

 

 

 

Find out more: