ایم اے سلام

بالی ووڈ ایکٹریس کی بات آتی ہے تو ہر کسی کے دماغ میں پرفیکٹ فیگر اور گلیمرس دکھنے والی امیج آتی ہے۔ وہیں اسی امیج کے چلتے کئی ادکاروں کو اپنی ریئل لائف میں ایسے حالات دیکھنے کو ملے ہیں جس کے بارے میں سوچ کر بھی حیرانی ہوتی ہے۔ ایسی ہی ایک ایکٹریس ہے پرنیتی چوپڑہ بالی ووڈ کی پری اپنی 31 ویں سالگرہ منارہی ہیں۔

اس موقع پر ہم آپ کو بتانے جارہے ہیں کہ اپنے وزن کو لیکر وہ کس قدر پریشان تھیں۔ پرنیتی چوپڑہ ایک وقت ایسا بھی تھا کہ جب خود کو دیکھ کر ہی ڈر جاتی تھیں یہ بات اس دور کی ہے جب پرنیتی کی فلم ”کل دل“ دعوت عشق جیسی فلمیں فلاپ ہوئی تھیں۔ اسی فلم کے بعد انہوں نے کچھ بریک لیکر اپنا وزن کم کرنے کا فیصلہ کیا۔ اس بات کا خلاصہ انہوں نے انیتا شراف کے چیاٹ شو فٹ اپ ودھ اسٹارس میں کیا۔

پرنیتی سے اس شو میں جب پوچھا گیا کہ وہ دو سال تک کہاں غائب تھیں اس کے جواب میں پرنیتی نے کہا کہ میں بہت موٹی ہوگئی تھی اور اس وجہ سے خراب بھی دکھنے لگی تھی۔ پرنیتی نے آگے کہا کہ ایک دن میں خود کی ہی تصویریں دیکھ کر ڈرگئی تھی۔ خود کو دیکھ کر ایسا لگا کہ یہ کوئی 26 سال کی لڑکی نہیں ہوسکتی ہے مجھے سمجھ میں آگیا کے میں ایسی نہیں دکھ سکتی کیونکہ میں ایک ایکٹریس ہوں وہیں اس دوران میری ایک فلم بھی فلاپ ہوگئی تھی۔ بس تبھی میں نے سوچا کہ مجھے تھوڑا بریک لینا چاہئے اور اپنے وزن کو کم کرنا چاہئے بتادیں کہ پرنیتی نے کچھ وقفہ لینے کے بعد فلم میری پیاری بندو سے کم بیک کیا۔

 

 

 

 

Find out more: