ایم اے سلام
دیپیکاپڈوکون کی حالیہ ریلیز فلم ”چھپاک“ امید کے مطابق کلکشن کرنے میں ناکام رہی۔ اسے فلاپ فلموں کی زمرہ میں شامل ہوتے دیکھ کر دیپیکا پڈوکون مایوس ہوگئی ہیں اور اب انہوں نے سنجیدہ موضوع پر بنی فلم سے کنارہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ شاید یہی وجہ ہے کہ انہوں نے 19 ویں صدی کی بنگالی ایکٹریس اور سنگر بنودنی داس کی بائیوپک کرنے سے انکار کردیا ہے۔
خبر ہے کہ چھپاک میں ایسڈ اٹیک مالتی کے کردار میں نظر آئیں دیپیکا کو فلم میکر پردیپ سرکار نے بنودنی داس پر بننے جارہی اپنی اگلی فلم کے لئے اپروچ کیا تھا۔ بنودنی بنگال کی پہلی ایکٹریس میں سے ایک ہے۔ وہ ایک دہے سے زیادہ کولکتہ کے تھیٹر پر چھائی رہیں اور انہیں ناتی بنودنی کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس فلم کے لئے فلم میکرز کچھ مہینوں پہلے دیپیکا سے ملے۔
انہیں کہانی سنائی تھی دیپیکا کو کہانی کافی پسند آئی تھی اور انہوں نے اسکرپٹ پڑھنے کی بات بھی کہی تھی لیکن اس کے بعد وہ چھپاک کے پرموشن میں مصروف ہوگئیں اور معاملہ اٹک گیا۔ اب تقریباً ایک ماہ بعد دیپیکا کی ٹیم نے جواب دیا کہ دیپیکا اس فلم میں کام نہیں کرپائیں گی کیونکہ وہ ابھی کچھ وقت تک اتنی سنجیدہ فلم میں کام کرنا نہیں چاہتیں جو انہیں جذباتی طور پر نچوڑلے۔ ذرائع بتاتے ہیں کہ چھپاک کی ناکامی نے دیپیکا کو بری طرح مایوس کردیا ہے۔ لگاتار کامیابیاں حاصل کرنے والی دیپیکا نے چھپاک سے بہت ساری توقعات وابستہ کی تھیں یہی نہیں خود میگھنا گلزار بھی اپنی فلم چھپاک کی ناکامی سے حیران ہےں۔