ایم اے سلام
ریالٹی شو بگ باس 13 پچھلے کچھ ہفتوں سے تنازعات کو لیکر لگاتار خبروں میں ہے کہا جارہا ہے کہ سیزن کی بڑھتی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے میکرز اسے کچھ ہفتوں کے لئے توسیع کرنا چاہتے تھے حالانکہ ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق میکرز نے اپنے اس منصوبہ کو مسترد کردیا ہے اور اس کی وجہ سلمان خان کی مصروفیت سمجھی جارہی ہے، اگلے ماہ شو کا فینالے ہونا طے ہے۔
شو سے جڑے قریبی ذرائع بتاتے ہیں اس بات سے انکار نہیں کیا جاسکتا کہ میکرز سیزن کو کچھ ہفتوں کے لئے آگے بڑھانا چاہتے تھے کیونکہ اسے پچھلے کچھ سیزنس کے مقابلہ کافی اچھی ریٹنگ مل رہی ہے لیکن سلمان خان اپنی فلم کبھی عید کبھی دیوالی کے پری پروڈکشن میں کافی مصروف ہیں اس کے چلتے وہ سیزن کے توسیع کو ہوسٹ نہیں کرپا ئیں گے۔ یہ جاننے کے بعد شو کے میکرز اسے توسیع کرنے کا پلان ڈراپ کردیا ہے۔
اس سیزن کو پہلے ہی 5 ہفتوں کے لئے آگے بڑھایا جاچکا ہے۔ 20 ستمبر کو اس کی شروعات 13 کانٹنٹس کے ساتھ ہوئی تھی اور جنوری میں اس کا گرانڈ فینالے ہونے والا تھا حالانکہ اب یہ 15 فروری کو ہوگا۔ اس اعتبار سے اس سیزن کی جملہ وقفہ 140 دن ہوگا جو شو کی تاریخ میں سب سے زیادہ ہے۔ اتنا ہی نہیں یہ اکلوتا سیزن ہے جس میں اب تک 12 وائلڈ کارڈ کانٹنٹس انٹری لے چکے ہیں اب جبکہ یہ سیزن گرانڈ فینالے کے بہت قریب آچکا ہے ایسے میں یہ اندازہ لگانا مشکل نہیں کہ فینالسٹ کون ہوں گے۔ جیت سے تو سدھارتھ شکلا کا نام جڑ چکا ہے لیکن عاصم ریاضآ شہناز کورگل، اور رشمی دیسائی کے بھی آخر تک جانے کی توقع ہے۔ ہوسکتا ہے رشمی اور شہناز آخر تک جانے سے پہلے کچھ فیصلہ لے لے۔