ایم اے سلام

کارتک آرین اور سارا علی خان اسٹار لو آجکل کا ٹریلر حال ہی میں ریلیز ہوگیا ہے۔ ٹریلر ریلیز ہوتے ہی سرخیوں میں آگیا ہے۔ ٹریلر کو فائنس جم کر پسند کررہے ہیں۔ یوٹیوب پر ٹریلر ٹرینڈ میں آگیا ہے۔ ٹریلر میں لو رومانس کا تڑکا لگایا گیا ہے۔ اس فلم میں کارتک کے دو روپ دکھائے گئے ہیں۔ کارتک 90 کے دہے اور موجودہ دور میں ہیروئنوں کے ساتھ رومانس کررہے ہیں اور اپنی لواسٹوری کو بچانے میں لگے ہوئے ہیں۔ 20-20 کی لو اسٹوری میں سارا علی خان کے ساتھ رومانس کرتے نظر آرہے ہیں۔

ٹریلر دیکھ کر لوگ اسکو دیپیکاپڈوکون اور سیف علی خان والی لوآجکل کی کاپی بتا رہے ہیں۔ فلم کا ٹریلر بہت زیادہ لوگوں کو پسند نہیں آرہا ہے۔ اب سارا کے پاپا اور فلم لو آجکل کے پہلے ہیرو ہے، سیف علی خان کا اس پرری ایکشن آگیا ہے۔ سیف نے سارا اور کارتک اسٹار لو آجکل کے ٹریلر کو اپنی فلم کے مقابلے کمزور بتایا ہے۔ کہا ہے کہ انہیں 2009 میں دیپیکا پڈوکون کے ساتھ آئے اوریجنل لوآجکل زیادہ پسند آئی تھی-

 حالانکہ سیف نے ڈائرکٹر امتیاز علی کے اس تجربہ کو بھی سراہا ہے۔ سیف سارا کو ان کے رول کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ ویسے بتاتے چلیں کہ سیف ابتداءہی سے سارا کے فلموں میں آنے کے مخالف تھے اور وہ سارا کی پہلی فلم پر بھی کچھ زیادہ خوشی اور اطمینان کا اظہار نہیں کئے۔ اب وہ اپنے بیٹے ابراہیم علی خان کو فلموں میں داخلہ دلانا چاہتے ہیں۔ اب وہ ابراہیم کو اپنے ہوم پروڈکشن سے لانچ کرتے ہیں یا پھر کسی دوسروں کے بیانر پر۔

 

 

 

 

Find out more: