ایم اے سلام
آدتیہ رائے کپور پچھلے کچھ وقت سے ایک عدد ہٹ فلم کی تلاش میں ہے۔ ان کی پچھلی کئی فلمیں فلاپ ہوئی ہیں جن میں ملٹی اسٹار فلم ”کلنک“ کا نام بھی شامل ہے حالانکہ ان کی نئی فلم ”ملنگ“ کے ٹریلر کو شائقین کا اچھا رسپانس مل رہا ہے۔ فلم کی میوزک کو بھی شائقین کا اچھا رسپانس مل رہا ہے۔ اس فلم میں لیڈ ایکٹر کا کردار نبھا رہے آدتیہ اپنی فزیکل رپیرینس سے بھی خبروں میں ہے۔
اپنی پروفیشل لائف کے ساتھ ہی وہ اپنی پرسنل لائف کو لیکر بھی خبروں میں ہے۔ پچھلے کچھ وقت سے یہ خبر آرہی ہے کہ آدتیہ ماڈل دیوادھون کو ڈیٹ کررہے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ بھی افواہیں تھیں کہ آدتیہ اور دھون اس سال شادی بھی رچا سکتے ہیں۔ حال ہی میں آدتیہ نے اس معاملہ میں اپنی رائے رکھی ہے۔ انہوں نے ہندوستان ٹائمس کے ساتھ ایک انٹرویو میںبتایا کہ انہیں لیکر اتنی افواہیں اڑ رہی تھیں کہ ان کی ماں نے ہی ان سے فون پر پوچھا تھا کہ آخر ماجرا کیا ہے۔
اس سے پہلے انہوں نے کرن جوہر کے چیاٹ شو کافی ودھ کرن سے بھی دیوا کے بارے میں کہا تھا وہ بہت اچھی لڑکی ہے اور میری دوست ہے۔ ان دونوں کی ملاقات بہت سالوں پہلے ایک فیشن شو کے دوران ہوئی تھی اور ہم دونوں اچھے دوست ہیں۔ وہاں سب لوگ جاتے ہیں ہماری میڈیا نے تصویریں کھینچ لیں اور کہانیاں بنیں شروع ہو گئیں۔ ورک فرنٹ کی بات کریں تو آدتیہ رائے کپور اس سال کچھ دلچسپ پراجکٹس میں نظر آسکتے ہیں۔ وہ اپنی فلم ملنگ کو لیکر خبروں میں ہے۔