ایم اے سلام
سوپر 30 کے بعد وار کی زبردست کامیابی کی وجہ سرخیوں میں رہنے والے ریتک روشن کی زندگی بھی اکثر خبروں میں آجاتی ہے یوں تو ریتک روشن کی ان کی پتنی سے علیحدگی کو کافی وقت ہوچکا ہے لیکن اب یہ خلاصہ کیا جارہا ہے کہ ریتک کی ان کی پتنی سوزین خان سے علیحدگی کی اصل وجہ گھریلو جھگڑے تھے۔ دونوں کی علیحدگی سے قبل بھی اپنے بچوں سے الگ رہ رہے ریتک روشن کی والدین سے دوری بنانے کی خبریں آئی تھیں۔
پھر اس دوری کو راکیش روشن کے مکان کی مرمت کی وجہ بتائی گئی کہا گیا کہ اسی وجہ ریتک کچھ دنوں کے لئے کرایہ کے مکان میں منتقل ہوئے ہیں لیکن بعد میں اس بات کی تصدیق ہوئی کہ ریتک نے خود یہ مکان خرید لیا ہے خود کو خاندان سے الگ کرلینے کے بعد ریتک روشن طویل وقت تک اپنے کام پر بھی نہیں لوٹ سکے۔ راکیش روشن کی بیٹی سونیناں شادی ٹوٹنے اور کینسر جیسی بڑی بیماری سے صحتیاب ہونے کے بعد زندگی کی طرف لوٹیں ہیں اور اب اپنے پاپا کے گھر پر ہی رہ رہی ہیں۔
روشن گھرانے کے اکلوتے بیٹے اور سوپر اسٹار ریتک نے اپنی خود اعتمادی کے بل پر خود کو برانڈ بنایا لیکن اب ٹوٹ چکی شادی نے انہیں بھی کمزور کردیا ہے۔ 18 سال کی نواسی بھی نیناں کے طلاق کے بعد اب اپنے والد کے ساتھ رہتی ہے اور اب ریحان اور ریدھان بھی ماں سوزین کے ساتھ رہ رہے ہیں اس عمر میں ناتی پوتوں سے دوری راکیش اور پنکی روشن کو اندر سے توڑ رہی ہے۔