ایم اے سلام

سیف علی خان کا کہنا ہے کہ جوانی جان من پہلے وہ بیٹی سارا علی خان کے ساتھ کرنے والے تھے وہ اسی فلم کے پرموشن کے سلسلہ میں ایک انٹرٹینمنٹ ویب سائٹ سے بات کررہے تھے۔ بقول سیف ہوا یہ ہے کہ کیدرناتھ تقریباً ٹھنڈے بستے میں چلی گئی اور سارا کے پاس کوئی دوسری فلم نہیں تھی۔ اسی وقت اس فلم کا پروگرام نہایت ایک اچھے باپ کی طرح میں نے اسے پوچھا تھا کہ کیا وہ فلم کرنا چاہتی ہیں تو اس نے حامی بھر دی تھی۔ اس کے بعد آخر سارا نے جوانی جان من کیوں نہیں کی۔

اس کی وجہ بتاتے ہوئے سیف نے کہا پھر کیدرناتھ واپس ٹریک پر آگئی اور اس کے بعد اسے سمبھا بھی مل گئی تب میں نے اس سے کہا دیکھو سارا یہ فلم جوانی جان من مت کرو یہ تمہارے لئے بیک اپ تھی۔ مجھے لگا کہ میں اسے کسی اور کے ساتھ کرسکتا ہوں لیکن اسے رنویر سنگھ اور ورون دھون کے ساتھ کام کرنا چاہئے۔ اس نے کہا تھا کہ وہ یہ فلم کرنا چاہتی تھیں لیکن میں نہیں چاہتا تھا کہ وہ کوئی فلم صرف میری وجہ سے کرے جب خاندان کی بات آتی ہے تو یہ سب واقعی یہ سب الجھ جاتا ہے۔

سیف کی مانو تو یہ پہلا موقع نہیں تھا جب انہیں اور سارا کو ایک ہی فلم کے لئے اپروچ کیا گیا ہو وہ کہتے ہیں ہمیں کم سے کم آدھا درجن فلمیں ساتھ آفر ہوچکی ہیں۔ کبھی اسے اسکرپٹ پسند نہیں آئی تو کبھی میں نے دلچسپی نہیں دکھائی۔ غور طلب بات یہ ہے کہ جوانی جان من میں سارا کو پوجا بیدی کی بیٹی عالیہ فرنجر والا نے ری پلیس کیا وہ فلم میں سیف کی بیٹی کے کردار میں ہے۔ نتن ککڑ کے ڈائرکشن میں بنی یہ فلم 7 فروری کو ریلیز ہوگی۔ بہرحال جوانی جان من سے پوجا بیدی کی بیٹی اور ایکٹر کبیر بیدی کی نواسی عالیہ فرینجر والا کا فلموں میں داخلہ ہونے جارہا ہے۔ اس طرح اس سال یعنی 2020 میں بالی ووڈ میں جو چہرہ سامنے آئے گا وہ عالیہ کا ہوگا عالیہ سے بالی ووڈ کو کافی توقعات ہےں۔

 

 

 

Find out more: