ایم اے سلام

دیپیکا پڈوکون اپنے فائنس کے دلوں پر راج کرتی ہیں۔ حال ہی میں دیپیکا پڈوکون کی فلم چھپاک پردے پر ریلیز ہوئی ہے۔ اس فلم کو کوئی خاص کامیابی نہیں ملی وہیں دیپیکا اپنی شاندار فلمیں ہی نہیں بلکہ سماج کے متعلق کئی سرہانے کام کرتے ہوئے نظر آچکی ہیں۔ اپنے اسی سرہائے جانے والے کام کی وجہ سے ہی اب دیپیکا پڈوکون کو ورلڈ اکنامک فورم کی جانب سے کرسٹل ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

اس سال داوس میں ہونے والی ورلڈ اکنامک فورم سالانہ کانفرنس میں دیپیکا پڈوکون کو اعزاز سے نوازا گیا۔ اب فائنس کے دل میں سوال ہوگا کہ آخر دیپیکا کو یہ اعزاز کس لئے دیا گیا ہے۔ آپ کو بتادیں کہ دیپیکا پڈوکون کو منٹل ہیلتھ کو لیکر کئے کام کی وجہ اس اعزاز سے نوازا گیا۔ ایوارڈ دینے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا گیا ہے کہ دیپیکا پڈوکون کو 2014 میں اپنے ڈیرپریشن کے بارے میں پتہ چلا تھا۔

 اس سے نکلنے کے لئے انہوں نے پروفیشنلی مدد لی تھی جو 2015 میں انہوں نے اسٹریس، ٹینشن، ڈپرشین، کا تجربہ کرنے والے ہر فرد کو امید دلانے کے لئے ”دا لائیو لو لاف“ فاونڈیشن (ٹی ایل ایل اےل ایف) کا قیام عمل میں لایا تھا جبکہ دیپیکا نے اس اعزاز کے لئے ڈپریشن اسٹرس سے متاثر لوگوں کو مبارکباد دی ہے۔ یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہوگا کہ حالیہ دنوں ریلیز ہوئی فلم چھپاک کی زبردست ناکامی کے باوجود دیپیکا پڈوکون پر کوئی اثر واقع نہیں ہوا ہے۔ البتہ اب وہ اس طرح کے سنجیدہ موضوع پر کام کرنا نہیں چاہتیں۔ وہ اب صرف تفریحی فلمیں کرنا چاہتی ہیں۔

 

 

 

 

Find out more: