ایم اے سلام
ایس ایس راجا مولی کی میگا بجٹ تلگو فلم ”آر آر آر“ کی شوٹنگ حیدرآباد میں چل رہی ہے۔ فلم میں جونیر این ٹی آر اور رام چرن تیجا کے علاوہ اجئے دیوگن بھی نظر آئیں گے۔ اجئے اس فلم میں سردار بھگت سنگھ کے رول میں دکھائی دیں گے۔ 350 کروڑ کے بجٹ میں بن رہی فلم 30 جولائی کو ریلیز ہوسکتی ہے۔ ہندی کے علاوہ تمل، تلگو، ملیالم کے علاوہ جملہ 10 ہندوستانی زبانوں میں اسے ریلیز کیا جائے گا۔ بھگت سنگھ کے کردار میں اجئے دیوگن فلم میں مجاہد آزادی کمرم بھیم اور الوری سیتا راما راجو کو برٹش کےخلاف آواز بلند کرنے کی ترغیب دیں گے۔
رام چرن فلم میں الوری سیتا رام کے کردار میں ہوں گے جبکہ جونیر این ٹی آر کمارم بھیم کا کردار نبھائیں گے۔ عالیہ بھٹ رام چرن کے ساتھ رومانس کرتی دیکھی جائیں گی۔ فلم میں ایکٹر اسٹوین، اسیسن ڈٹی اور اولیا مارس برطانوی کے کردار میں ہوں گے۔ اس سے پہلے اجئے دیوگن دا لیجنڈ آف بھگت سنگھ میں سردار بھگت سنگھ کے رول میں نظر آئے تھے۔
حال ہی میں انہوں نے 18 سال پہلے ریلیز ہوئی اپنی فلم کا ایک فوٹو ”تاناجی دا ان سنگ واریر“ کے پوسٹر کے ساتھ شیر کرتے ہوئے 18 سال کا چیلنج لیا تھا۔ فلم کو ڈی وی وی دانیا پروڈیوس کررہے ہیں جبکہ اس کی موسیقی ایم ایم کروانی دے رہے ہیں۔ باہوبلی کے بعد ایس ایس راجا مولی کی یہ توقعات سے بھرپور فلم ہے جو نہ صرف بڑے بجٹ سے بنائی جارہی ہے بلکہ اس میں ایکشن، لوکیشن، کاسٹیوم اور سنیما آٹو گرافی دیکھنے سے تعلق رکھتی ہے۔