ایم اے سلام
ساوتھ فلموں کے سوپر اسٹار اکنینی ناگرجنا فلم ڈائرکٹر سلومن کے ساتھ ایک فلم پر کام کررہے ہیں۔ اس فلم کا ٹائیٹل ”وائلڈ ڈاگ“ ہے۔ اس فلم کا پہلا لک پوسٹر آوٹ ہو چکا ہے۔ وہیں اس فلم میں لیڈ ایکٹریس کے نام کا خلاصہ نہیں ہوا تھا۔ اب لیٹسٹ رپورٹس کے مطابق فلم میکرز نے دیا مرزا کے نام کو فائنل کیا ہے۔ وہ فلم میں ناگرجنا کی پتنی کا کردار نبھائیں گی۔ ناگرجنا کا این آئی اے افیسر کا رول فلم ”وائلڈ ڈاگ“ میں ایک این آئی اے آفیسر کا رول نبھا رہے ہیں۔ فلم کو لیکر کہا جارہا ہے کہ اس میں کافی اسٹنٹس ہوں گے۔
اس لئے انٹرنیشنل اسٹنٹ ڈائرکٹرس اس میں کام کریں گے۔ اس فلم کو نرنجن ریڈی اور انویش ریڈی پروڈیوس کررہے ہیں۔ فلم کو لیکر کہا جارہا ہے کہ یہ سچے واقعہ پر مبنی ہے۔ ناگرجنا نے ممبئی میں فلم شروع کردی ہے۔ بتادیں کہ فلم یونٹ کے ایک ذرائع نے یہ اطلاع دی ہے کہ دیا مرزا فلم میں ناگرجنا کی وائف کا رول کررہی ہیں۔ ورک فرنٹ کی بات کریں تو دیا مرزا آخری بار راجکمار ہیرانی کی فلم سنجو میں نظر آئی تھیں۔
اس فلم میں انہوں نے سنجے دت بنے رنبیر کپور کی پتنی کا رول نبھایا تھا۔ فلم ان دنوں خبروں میں ہے کیونکہ ناگرجنا نے اس سے قبل اس طرح کا کردار نہیں نبھایا تھا وہ پہلی بار این آئی اے آفیسر کے کردار میں سلور اسکرین پر دکھائی دیں گے۔ ان کے فائنس انہیں اس کردار میں دیکھنے کے لئے ان کا بے صبری سے انتظار کررہے ہیں۔ ناگرجنا کی پچھلے سال من مدھوڈو ریلیز ہوئی اور اس سال ان کی دو فلمیں برہما استر اور وائلڈ ڈاگ ریلیز ہوں گی۔