ایم اے سلام
ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق بالر ہر بھجن سنگھ اپنے کھیل سے لوگوں کے درمیان کافی مشہور رہے ہیں۔ اب وہ سلور اسکرین پر اپنا جلوہ دکھانے جارہے ہیں۔ ہربھجن سنگھ فلم ”فرینڈ شپ“ سے ایکٹنگ میں ڈبیو کرنے کے لئے تیار ہیں۔ ہندوستانی سنیما میں ایسا پہلی بار ہوگا جب کسی فلم میں ہندوستانی کرکٹر لیڈ رول میں ہوگا۔ فلم میکرز نے سوشل میڈیا پر اس کا اعلان کیا ہے۔ میکرز نے فلم کاپوسٹر ریلیز کیا ہے اور ٹیوٹر پر فلم کا پہلا لک شیر کیا ہے۔
پوسٹر کے ساتھ لکھی ہندوستانی سنیما میں پہلی بار ہندوستانی کرکٹر ہربھجن سنگھ اپ کمنگ فلم ”فرینڈ شپ“ میں لیڈ رول پلے کریں گے۔ اس فلم کے پوسٹر میں کسی کا چہرہ تو نہیں دکھ رہا ہے لیکن اس میں ہتکڑی لگے ہوئے دو ہاتھ اور کرکٹ کا کھلا میدان دکھائی دے رہا ہے۔ ہربھجن نے شیر کیا پوسٹر بتادوں کے فلم ”فرینڈ شپ“ کے پوسٹر کو ہربھجن سنگھ نے بھی اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر شیر کیا ہے۔
اس فلم کے ڈائرکٹر جے پی آر اور شام سی او ہیں۔ وہیں جے پی آر اور اسٹالن نے فلم کو پروڈیوس کیا ہے۔ ہربھجن سنگھ کے انٹرنیشنل کرکٹ کیریئر کی بات کی جائے تو انہوں نے 103 ٹسٹ میچس میں 417 وکٹیں، 236 ون ڈے میچس میں، 269 وکٹیں اور 28 ٹی 20 میچس میں 25 وکٹیں لئے ہیں۔ ہربھجن سنگھ آخری بار 3 مارچ 2016 کو کرکٹ میدان پر ٹی 20 میچ کھیلتے نظر آئے تھے۔ یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہوگا کہ ان دنوں ڈائرکٹر کبیر خان بھی کپل دیو کے کیریئر اور کرکٹ کے کارناموں پر فلم 83 بنا رہے ہیں جو ورلڈ کپ کی جیت پر مبنی ہے۔ اس میں رنویر سنگھ مرکزی کردار میں ہیں۔