ایم اے سلام
وکی کوشل کی سوپر ہٹ فلم ”اوری دا سرجیکل اسٹریک“ کے ڈائرکٹر آدتیہ دھر ایک بار پھر ان کے ساتھ کام کرنے جارہے ہیں۔ اس بار بننے والی فلم کا نام ”دا ایموٹرل اشواتھاما“ ہوگا جو کم وقت میں بننے والی ایک سوپر ہیرو فلم ہوگی۔ اس فلم کو ”اوری دا سرجیکل اسٹریک“ کے پروڈیوسر رونی اسکرو والا ہی پروڈیوس کررہے ہیں۔ پچھلے کافی وقت سے آدتیہ اس فلم کی اسکرپٹ پر کام کررہے ہیں۔ وہ اسی لئے امریکہ میں ہیں۔ فلم کے بارے میں آدتیہ نے بات کرتے ہوئے کہا اس فلم کو ایک ہی شیڈول میں شوٹ کیا جائے گا۔
اس کی شوٹنگ گرین لینڈ، ٹوکیو، نیوزی لینڈ اور نامبیا کے لوکیشن پر ہوگی۔ فلم میں الگ الگ ممالک کی ٹیمیں کام کریں گی۔ اور پوسٹ پروڈکشن کے علاوہ وی ایف ایکس کا پورا کام امرےکہ میں ہوگا۔ فلم کی شوٹنگ اس سال کے درمیان شروع ہوگی۔ انہوں نے بتایا فلم اوری کی طرح وکی کے اس فلم کے لئے بھی کافی وزن بڑھانا ہوگا لیکن اس بار انہیں شوٹنگ کے دوران ہی اسے کافی کھٹانا بھی ہوگا۔ وکی کا لک اس بار شائقین کو پوری طرح چونکا دیگا۔
آدتیہ نے بتایا کہ انہوں نے وکی اور رونی کے اوری دا سرجیکل اسٹریک کی ریلیز سے پہلے ہی اس فلم کا نریشن دیا تھا اور دونوں فوری اس کے لئے راضی ہوگئے تھے۔ بتایا جارہا ہے کہ اوری کے ڈائرکٹر آدتیہ دھر اپنی اس فلم ”دا ایموٹرل اشواتھاما“ کے لئے زبردست گرافک اور وی ایف ایکس ایفکٹس کا استعمال کرسکتے ہیں کیونکہ وہ اس فلم کو اوری داسرجیکل اسٹریک سے زیادہ دلچسپ اور ہٹ بنانا چاہتے ہیں۔