ایم اے سلام
فلم انڈسٹری میں آئے ایکٹریس سارا علی خان کو کافی کم وقت ہوا ہے لیکن انہوں نے اپنی ایک خاص جگہ بنالی ہے۔ فائنس کو ان کی فلموں کا بے صبری سے انتظار رہتا ہے۔ کچھ ایسا ہی رویہ فائنس کا ایکٹریس اننیا پانڈے اور جہانوی کپور کو لیکر بھی ہے۔ تینوں ہی بالی ووڈ کی ایسی نوجوان ایکٹریسوں میں شمار ہے جن کی فلمیں دیکھنے کو فائنس بے تاب رہتے ہیں۔ شاید یہی وجہ ہے کہ اکثر ہی ان تینوں ہیروئنوں کو لے کر مقابلہ بھی کیا جاتا رہتا ہے حالانکہ ان ایکٹریسوں کی مانیں تو یہ آپس میں مقابلہ جیسا کچھ بھی نہیں مانتیں۔
حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران جب سارا علی خان سے اننیا پانڈے اور جہانوی کپور کے بارے میں بات کی گئی تو سارا نے کہا کہ کسی بھی طرح کا مقابلہ ٹھیک نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے مقابلہ کی کوئی وجہ نہیں بنتی ہے۔ ایکٹریس سارا علی خان نے کہا کہ وہ اننیا یا پھر جہانوی کے ساتھ کسی بھی طرح کا مقابلہ محسوس ہی نہیں کرتیں۔ وہ محض اپنے کام پر فوکس کرتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ان کا خیال صرف اپنا بسٹ دینے کا ہوتا ہے۔ سارا نے کہا کہ وہ اننیا اور جہانوی کے لئے ہمیشہ امید کرتی ہیں کہ وہ اپنے کام میں بسٹ پرفارم کریں۔ انہوں نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ وہ بھی ان کے لئے بسٹ وشس کرتی ہوں گی۔ سارا علی خان نے کہا کہ ہم تینوں اچھے دوست ہیں۔ امید کرتے ہیں کہ سبھی اپنے کام پر کامیابی حاصل کریں۔ بس سمجھ میں یہ نہیں آتا کہ لوگ کیوں ہمارا مقابلہ ایک دوسرے سے کیا کرتے ہیں۔ ویلنٹائن ڈے کے موقع پر ریلیز ہو رہی فلم لو آجکل میں سارا علی خان ایکٹر کارتک آرین کے ساتھ نظر آئیں گی۔