ایم اے سلام

بالی ووڈ ایکٹریس تاپسی پنو نے لیک سے ہٹکر فلمیں منتخب کرنے کی وجہ انڈسٹری میں اپنی خاص جگہ بنائی ہے۔ پچھلے دنوں ریلیز ہوئی ان کی فلم ”سانڈ کی آنکھ“ میں ایکٹریس کی پرفارمینس کو شائقین اور کریٹکس نے کافی پسند کیا تھا۔ اب وہ فلم ”حسین دلربا“ میں نظر آئیں گی۔ فلم کی شوٹنگ شروع ہوچکی ہے اور تاپسی نے اس کی ایک جھلک اپنے انسٹا گرام اکاونٹ پر شیر کی ہے۔ ایکٹریس نے اپنی تصویر شیر کرتے ہوئے لکھا ”ملئے رانی کیشپ سے اس کی رانی والی دنیا میں بتادیں پچھلے سال دسمبر میں ہی فلم کا اعلان ہوا تھا۔

فلم میں تاپسی کے مقابل ایکٹر وکرانت میسی نظر آئیں گے۔ فلم کا ڈائرکشن ”ہنسی تو پھنسی“ فیم ڈائرکٹر ونیل کررہے ہیں۔ بتایا جارہا ہے کہ یہ رومانٹک اور سسپنس فلم ہے۔ فلم کے بارے میں بات کرتے ہوئے فلم کے پروڈیوسر آنند ایل رائے نے کہا حسین دلربا ایک مرڈر مسٹری ہے جس کی کہانی کے درمیان ایک لو اسٹوری میں کئی موڈ آتے ہیں۔ یہ ایک ایسا جونر ہے جس پر ہم نے پہلے کبھی کام نہیں کیا ہے۔

فلم اسی سال 18 ستمبر کو ریلیز ہوگی اس کے علاوہ تاپسی ڈائرکٹر انوبھوسنہا کی فلم ”تھپڑ“ میں بھی کام کیا ہے۔ وہیں وہ ہندوستانی خاتون کرکٹ ٹیم کی کپتان متھالی راج کی بائیوپک شاباش می ٹو اور کئی فلموں میں نظر آئیں گی۔ فی الحال تاپسی پنو اپنی فلم تھپڑ کے پرموشن میں مصروف ہیں۔ پچھلے سال ان کی مشن منگل اور سانڈ کی آنکھ ریلیز ہوئی تھیں۔ ان دونوں فلموں میں بھی ان کی اداکاری کو خوب سراہا گیا اور پچھلے سال کی ریلیز ان کی دو فلموں نے بھی باکس آفس پر اپنے بہترین کلکشن کا مظاہرہ بھی کیا۔

 

 

 

Find out more: