ایم اے سلام
ریتک روشن کی سابق پتنی سوزین خان نے ریتک کے 46 ویں سالگرہ پر انہیں مبارکباد دی اور کہا کہ وہ ان کی زندگی سب سے بہترین فرد ہیں۔ سوزین نے ریتک اور اپنے دو بچوں ریحان اور دیدھان کے ساتھ والی تصویریں اور ویڈیو شیر کرتے ہوئے لکھا سالگرہ کی بہت بہت مبارکباد ریتک تم میری زندگی کے سب سے بہترین فرد ہو۔ ریتک کے والد مشہور ڈائرکٹر راکیش روشن نے بھی انہیں سالگرہ کی مبارکباد دی۔
انہوں نے لکھا سالگرہ مبارک ہو تم سورج کی طرح چمکتے رہو اور اپنی روشنی سے سارے جہاں کو روشن کردو ریتک روشن ایکشن تھرلر فلم وار میں ٹائیگر شراف اور وانی کپور کے ساتھ نظر آئے تھے۔ بالی ووڈ ایکٹر ریتک روشن لکس کے علاوہ اپنی شاندار باڈی کے لئے بھی لوگوں کے درمیان کافی مشہور ہیں۔ ان کے فٹنس کے لاکھوں فائنس ہیں لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ ریتک کھانے کے شوقین ہیں۔
باوجود اس کے وہ کیسے فٹ اینڈ فائن رہتے ہیں ریتک فٹ رہنے کے لئے بہت محنت کرتے ہیں اس کے لئے وہ اکسر سائز سے لیکر ڈائٹنگ تک کا پورا دھیان رکھتے ہیں۔ وہ اب پورے 46 سال کے ہوچکے ہیں۔ ریتک روشن کے ورک فرنٹ کی بات کریں تو وہ ابھی کوئی نیا پراجکٹ سائن نہیں کئے ہیں ان کے بارے میں خبر تھی کہ وہ فرح خان کے ڈائرکشن میں بننے جارہی فلم ستہ پہ ستہ ری میک کرنے والے ہیں لیکن یہ پراجکٹ بھی آگے بڑھتا دکھائی نہیں دے رہا ہے اور نہ ریتک نے اس فلم میں کام کرنے کی تصدیق کی ہے۔ بہرحال ریتک اب جبکہ اپنی عمر کی 46 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ سوزین کی جانب سے انہیں مبارکباد دینا ان کے فائنس کے لئے اچھا لگ رہا ہے۔