ایم اے سلام

چھوٹے پردے کی مشہور ایکٹریس کامیا پنجابی نے اپنے بوائے فرینڈ شلبھ دابھ سے شادی کے بندھن میں بندھ گئی ہیں۔ کامیا نے 10 فروری کو سات پھیرے لے لئے ہیں۔ کامیا نے اس طرح اپنی نئی زندگی کی شروعات کردی ہے۔ ایسے میں اپنی شادی میں لال کپڑوں میں وہ بہت خوبصورت نظر آرہی تھیں۔ شادی کے تصویروں میں لال جوڑے کے ساتھ کامیا نے وزنی جیولری کو پہنا جس سے وہ اور بھی دلکش لگ رہی تھیں۔ مانگ ٹیکہ اور نتھنی پہنی دلہن بنی کامیا پنجابی کا لک دیکھنے سے تعلق رکھتا تھا۔

لال بریڈل لہنگے کے ساتھ لال لپ اسٹک اور گولڈن بندی میں دلہن بنی کامیا پنجابی کافی خوبصورت دکھائی دے رہی تھیں۔ کریم اور گولڈن شیروانی پہنے سر پر پگڑی اور مہرہ باندھے شلبھ دابھ دھوم دھام سے بارات لیکر کامیا کے گھر پہنچے تھے۔ کامیا کی شادی کی فوٹو سوشل میڈیا پر آتے ہی چھا گئی ہوں۔ شادی سے پہلے کامیا کی سگائی ہلدی اور مہندی کی تصویریں سوشل میڈیا پر ابھی تک چھائی ہوئی ہیں۔

خاص بات یہ ہے کہ کامیا اور شلبھ نے گذرے سال 10 فروری سے ہی ایک دوسرے کو ڈیٹ کرنا شروع کیا تھا اور اب ایک سال بعد دونوں نے شادی کے لئے بھی اسی تاریخ کا انتخاب کیا ہے۔ بتادیں کہ کامیا پنجابی ٹی وی انڈسٹری کی مشہور ایکٹریس ہیں۔ انہوں نے ٹی وی سیریلس میں زیادہ تر نگیٹیو کردار نبھائے ہیں۔ وہ اس وقت زیادہ خبروں میں رہیں جب انہوں نے بگ باس کے سیزن 7 میں بطور کانٹنٹ حصہ لیا۔ ان کے مشہور ٹی وی سیریلس میں شکتی، استھوا ایک احساس کی، کہانی بنوں میں تیری دلہن شامل ہیں۔

 

 

 

Find out more: