ایم اے سلام
کلرس چینل پر 29 ستمبر سے آن ایر ہوئے ریالٹی شو ” بگ باس “ سیزن 13 نے اس بار ٹی آر پی اور مقبولیت کے اعتبار سے ٹی وی کے تمام ریالٹی شوز میں اپنی منفرد تاریخ بنائی ہے اس سیزن نے دوسرے سیزنس کے مقابلے کافی دھوم مچائی اور زبردست شہرت بھی حاصل کی ۔ بالی ووڈ سوپر اسٹار سلمان خان کی میزبانی میں پچھلے دس سیزنس کی طرح اس سیز ن کو اُس وقت گرم ہوتے ہوئے دیکھا گیا جب سدھارتھ شکلا اور رشمی دیسائی کے جھگڑے کی شروعات ہوئی اس کے بعد سدھارتھ کا ٹکراو پارس چھابڑا اور عاصم ریاض سے کافی خبروں میں رہا ۔ ٹاسک کے دوران ہوئے اختلافات نے اس سیزن کی ٹی آر پی میں زبردست اضافہ کیا اور اسی کو دیکھتے ہوئے اسے پانچ ہفتوں تک آگے بڑھایا گیا اب جبکہ اس سیزن کا گرانڈ فینالے کل یعنی 15 فبروری کو ہے اس شو کے دیکھنے والے لاکھوں ناظرین کی نظریں بی بی 13 کے ونر پر لگی ہوئی ہے۔
ہم نے پچھلے دس سیزنس سے متعلق ہر بار کچھ فینالے سے کچھ ہفتے پہلے متوقع ونر کا نام دیا ہے جو صد فیصد رہا ہے ایسے میں اب سیزن 13 کے بارے میں بتاتے چلیں کے سیزن کے سب سے طاقتور صرف تین ہی کانٹنس ہیں جن میں سدھارتھ شکلا ، عاصم ریاض چودھری ، شہناز کور گل ، عاصم ریاض ایک کامیاب ماڈل ہونے کے ساتھ ساتھ اس شو کے ذریعہ اپنے بے شمار فائنس بناچکے ہیں اور انہیں ووٹنگ بھی زبردست کی جارہی ہے ۔
دوسری کانٹنٹ شہناز کور گل کو بھی ان کے فائنس کا ڈھیر سارا پیار ملتا جارہا ہے لیکن یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ سدھارتھ شکلا نے اس شو کو چلایا ہے ہر موڈ میں وہ لوگوں کا دل بہلاتے رہے انہیں ٹی وی کی دنیا میں اچھا مقام حاصل ہے ان کی فائن فالوینگ بھی غیر معمولی ہے اس لئے یہ کہنا مشکل نہیں کہ وہ بگ باس سیزن 13 کو اپنے نام کرلینگے لوگ یہ قیاس لگارہے ہیں کہ بگ باس انتظامیہ سدھارتھ کو جیتانے کی کوشش کررہا ہے یہ اور بات ہے کہ کلرس چینل کی پروگرامنگ ہیڈ منیشا شرما سدھارتھ شکلا کی اچھی دوست ہے لیکن یہ بھی ایک سچائی ہے کہ سدھارتھ نے اس گیم کو دل سے اور دماغ سے کھیلا ہے اور انہی وجوہات کی وجہ وہ سب کی پسند بھی بن گئے ہیں سدھارتھ جذباتی ہیں لیکن پوری سوجھ بوجھ سے شو میں اپنے آپ کو قائم رکھا ہے، اس سیزن کے 139 ایپی سوڈس کے 140 دن میں لوگوں کو ایک سدھارتھ شکلا نے اپنے کئی چہرے اور روپ دکھائے ہیں ۔