ایم اے سلام
بالی ووڈ ایکٹریس سنی لیونی فلموں کے علاوہ اپنی سوشل میڈیا پوسٹ کی وجہ سے بھی سرخیوں میں رہتی ہیں۔ وہ اپنے فائنس کے لئے تصویروں اور ویڈیوز کو شیر کرتے رہتی ہیں۔ اس بار سنی لیونی اپنی بیحد خاص تصویر اور ویڈیو کی وجہ سے سرخیوں میں ہے۔ سوشل میڈیا پر سنی لیونی کی تصویر اور ویڈیو کافی ویئرل ہو رہے ہیں، جس کے لئے انہوں نے فائنس کو خاص بیماری سے محفوظ رہنے کا مشورہ دیا ہے۔ دراصل اداکاری کے علاوہ سنی لیونی ان دنوں پروڈکشن میں قسمت آزما رہی ہیں۔ ایک خبر کے مطابق سنی لیونی پتنی ڈینیل ویبر کے ساتھ اپنی ایک فلم کی شوٹنگ کرنے ہندوستان واپس ہوئیں انہیں اس دوران ایئرپورٹ پر اسپاٹ کیا گیا ۔
یہاں سنی لیونی کے فائنس نے ان کے ساتھ سیلفی لینے کی کوشش کی لیکن سیلفی لیتے وقت سنی لیونی نے اپنے منہ پر ماسک لگالیا اور تھوڑی دور چلی گئیں۔ ایسا سنی لیونی دنیا بھر میں پھیل رہے کرونا وائرس کی وجہ سے کیا ہے۔ جی ہاں سنی لیونی نے اپنے آفیشیل انسٹا گرام پر ایک تصویر شیر کی اس تصویر میں وہ پتی ڈینیل کے ساتھ دکھائی دیں۔ تصویر میں ان دونوں نے منہ پر ماسک پہنا ہوا تھا۔
اس تصویر کو شیر کرتے ہوئے سنی لیونی نے فائنس کو کرونا وائرس سے بچنے کا مشورہ دیا۔ ایکٹریس سنی لیونی اپنی فلموں کے ساتھ ساتھ اپنی لائف اسٹائل کو لیکر بھی خبروں میں رہتی ہیں۔ بھلے ہی سنی ان دنوں فلموں میں کم نظر آرہی ہوں لیکن وہ سوشل میڈیا پر ایکٹو رہتی ہیں، ان کی سوشل میڈیا پر زبردست فالوئنگ ہے، لیکن انہیں بھی ٹرولنگ سے گذرنا پڑتا ہے۔ حال ہی میں سنی لیونی نے اس سلسلہ میں اپنی رائے رکھی ہے۔ سنی نے سوشل میڈیا نگیٹی ویٹی کے بارے میں کہا کہ جتنے بھی پوسٹ وہ ڈالتی ہیں ان کی پرواہ نہیں کرتیں۔