ایم اے سلام

ارجن کپور اور ملائکہ ارورہ طویل وقت تک اپنے رشتہ کو دنیا سے چھپاتے رہے لیکن پچھلے سال ایک دوسرے کی سالگرہ پر اس جوڑے نے سوشل میڈیا پر اپنی نزدیکیوں کا اظہار کرنا شروع کردیا۔ ارجن کپور کے کزن سونم کپور، موہت مروا پہلے ہی شادی کرچکے ہیں اور اب تین بہنوں کے بڑے بھائی ارجن پر بھی کیا خاندان والے شادی کا دباو ڈال رہے ہیں۔ اس سوال کا جواب خود ارجن نے ہی دیا ہے۔ اپنے ایک انٹرویو میں ارجن سے سوال کیا گیا آپ کی پنجابی فیملی آپ کے اوپر شادی کا پریشر بنا رہی ہے۔

اس پر ارجن نے کہا نہیں دراصل میرے خاندان کے کئی لوگ یہ سمجھ چکے ہیں کہ میں سنتا سب کی ہوں اور کرتا اپنی۔ وہ مجھ پر دباو ڈالتے تھے لیکن ایک پوائنٹ کے بعد انہوں نے کہنا بند کردیا ہے دراصل انہیں یہ اعتماد ہوگیا ہے کے میں جو بھی فیصلہ کروں گا اس کا پرٹیکل پہلو سمجھ کرہی کروں گا دراصل میں ہمیشہ سے ہی اپنی عمر سے کچھ زیادہ میچور رہا ہوں۔ میں اپنی زندگی کے کئی حصوں کو انہیں پریشان کئے بنا ہی ہینڈل کرلیتا ہوں۔

وہ یہ بھی جانتے ہیں کہ جب میں اس سے جڑا کوئی فیصلہ لوں گا تو انہیں اپنے دماغ میں رکھ کر کروں گا اور جلد یا تاخیر سے یہ فیصلہ میرے دل کا ہی ہوگا۔ ارجن نے آگے کہا میں نے ہمیشہ کہا ہے کہ جب بھی میں شادی کا فیصلہ لوں گا میں اسے چھپاوں گا نہیں بتادیں کہ ارجن نئے سال کی شروعات کے جشن میں ملائکہ ارورہ کے خاندان کے ساتھ گوا میں تھے۔ ملائکہ نے نئے سال پر ارجن کے ساتھ اپنی ایک رومانٹک فوٹو بھی شیر کی تھی۔ ارجن جلد ہی راکل پریت کے ساتھ ایک فلم میں نظر آنے والے ہیں جس کی تیاریوں میں وہ مصروف ہیں۔

 

 

 

Find out more: